لاہور (ا ین این آئی) ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے ہیروئین سمگلنگ کیس غیر ملکی ماڈل ٹریسا ہلسکوا کی سزا سے متعلق 34 صفحات پر مبنی تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمہ ٹریسا ہلسکووا کو8سال 8ماہ قیدکی سزااورایک لاکھ تیرہ ہزار تین سو 33 روپے جرمانہ کیاگیا۔ملزمہ کو خاتون ہونے کی وجہ سے کم سزا دی گئی۔فیصلے میں یہ بھی لکھاگیا کہ عورت ہونیکی وجہ سے قید بامشقت نہیں سنائی۔کسٹمزنے ملزمہ کیخلاف 9 گواہ پیش کیے، ملزمہ سے ساڑے 8 کلو ہیروئن برآمد
ہوئی، ملزمہ اپنی بے گناہی کے شواہد نہ دے سکی ، ملزمہ نے موقف اختیار کیا کہ وہ اسلامی تحقیق اور ماڈلنگ کیلئے پاکستان آئی مگراسکا ثبوت نہیں دے سکی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ نے جیل میں 2کتابیں لکھیں مگر عدالت میں ریکارڈپیش نہ کیا۔ملزمہ نے موقف اختیار کیا کہ بیگ اس کا نہیں تھا مگر یہ نہیں بتا سکی کہ اسکا اصل بیگ کہاں ہے؟ ۔جس کی بناء پر شہادتوں اور گواہوں کومد نظر رکھتے ہوئے ملزمہ کو 8سال 8ماہ قید کی سزا سنائی گئی، البتہ ملزمہ کو اپیل کا حق حاصل ہے۔