منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مصطفی نواز کھوکھر کو گرفتار کرنے کی تیاریاں

datetime 21  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور قائدین کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے سرکار کی مدعیت میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور قائدین کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں سینیٹر

مصطفی نواز کھوکھر اور راجہ شکیل عباسی سمیت 70 جیالے نامزد ہیں ، مقدمے میں پولیس اہلکاروں پر حملہ، کارسرکار میں مداخلت اور توڑپھوڑ کی دفعات شامل ہیں۔پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں غیر قانونی جلوس، حکومتی اداروں کے خلاف توہین آمیز نعروں کی دفعات بھی شامل ہیں جب کہ مقدمہ میں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی کارکن جلوس کی شکل میں نادراچوک آئے، کارکن حکومت، نیب کے خلاف توہین آمیز نعرے لگا رہے تھے، علاقہ مجسٹریٹ نے دفعہ 144 کے نفاذ سے آگاہ کرتے ہوئے منتشر ہونے کا کہا تاہم پی پی پی کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پرحملہ کردیا اور کارکن رکاوٹیں توڑتے ہوئے نیب آفس کے بیرونی گیٹ تک پہنچ گئے۔مقدمہ میں کہا گیا کہ پی پی پی کارکنوں کے حملے میں 9 پولیس اہلکار وصحافی زخمی ہوئے، حملہ کرنے والے پیپلز پارٹی کے 20 کارکن گرفتار ہوئے اور مصطفیٰ نوازکھوکھر، راجہ شکیل سمیت 50 افراد فرار ہو گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق مصطفی نواز کی گرفتاری کیلئے چیئرمین سینیٹ سے رابطہ کیا جائیگا اور چیئرمین سینیٹ کی اجازت کے بعد مصطفی نواز کی گرفتاری کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…