اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے مشال خان قتل کیس میں 2 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی جبکہ 2 ملزمان کو بری کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مشال قتل کیس کے 2 ملزمان عارف خان اور اسد کاٹلنگ کو عمر قید کی سزا سنادی، اس کیس میں دو ملزمان بری کردیے گئے ۔واضح رہے صوابی سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ مشال خان کو
13 اپریل 2017ء کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلباء اور یونیورسٹی کے کچھ ملازمین پر مشتمل ایک مشتعل ہجوم نے توہین رسالت کے الزامات لگانے کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا۔کیس کی سماعت کے دوران مقتول مشال خان کے والد اور 46 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔یاد رہے کہ پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 12 مارچ کو مشال خان قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔