اسلام آباد ( آن لائن ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے جیل کوٹ لکھپت میں ناول گا ڈ فادر پڑھنا شروع کردیا ہے۔ نواز شریف نے ’’ناول گا ڈ فادر‘‘ اردو ترجمہ کی کاپی جیل میں منگوا لی ہے اور اس اہم ناول کا مطالعہ شروع کردیا ہے۔ نواز شریف کو پانامہ کیس کی سماعت کے دوران ججوں نے گا ڈ فا در کا لقب دیا تھا جس کے بعد اس ناول کی مانگ میں اضافہ ہوا۔ پاکستانی صحافی رؤف کلاسرا نے اس ناول کا ترجمہ اردو میں کیا ہے جس کی کاپی
نواز شریف پڑھ رہے ہیں ۔ گا ڈ فادر ناول امریکہ کے مشہور کر شخص کے ارد گرد گھومتا ہے جو کرپشن اور جرائم کی دنیا کا ایک انوکھا کردار ہے اور حکومتیں گاڈ فادر کو پکڑ نہیں سکتی۔ نواز شریف بھی اربوں روپے قومی دولت لوٹنے کے الزام میں جیل کی سزا کا ٹ رہے ہیں اور گاڈ فادر کی طرز پر موصوف بھی غریب پاکستانی قوم کا خزانہ لوٹ مار کرنے کا الزام ہے اور لوٹ مار کے سرمایہ سے لندن میں قیمتی گھر اور جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔