منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

پشاور کے چپل تیار کرنے والے 75 سالہ بوڑھے چاچا نور کی زندگی مہینوں میں ہی بدل گئی، عمران خان کی وجہ سے کاروبار کو چار چاند لگ گئے، پڑوسی دکاندار کا حیران کن انکشاف

datetime 20  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم کیلئے آئندہ ماہ پشاوری چپل سانپ اور چیتے کی کھال سے تیار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پہلا جوڑا گفٹ، بعد ازاں ہزاروں روپے فی چیل ادائیگی کی جاتی ہے ۔ عمران خان کی وجہ سے پشاور کے چپل تیار کرنے والے 75 سالہ بوڑھے چاچا نور کی زندگی مہینوں میں ہی بدل گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو آئندہ

ماہ اپریل میں سانپ اور چیتے کی کھال سے تیار کردہ پشاوری چپل دی جائے گی اس سلسلہ میں افغانستان سے سپیشل نایاب کھالیں منگوائی گئی ہیں۔ پشاوری چپل تیار کرنے والے چاچا نور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عمران خان سے پیار کرتے ہیں۔ پہلی چپل اس وقت گفٹ دی تھی جب وہ چیئرمین تحریک انصاف تھے تاہم اب ہر چپل پر ہزاروں روپے انہیں دیئے جاتے ہیں نیز عمران خان کی وجہ سے انکی دوکان پر دن رات کام کرنے کا رش لگا رہتا ہے اور عوام عمران خان چپل ڈیزائن پر چپل پہننا پسند کرتے ہیں چا چا نور کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے ان کے کاروبار کو چار چاند لگ گئے اور انکی زندگی ہفتوں اور مہینوں میں ہی بدل گئی۔ چاچا نور کے پڑوسی ایک دوکاندار افضل نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان سٹائل پر چپل بنوانے کیلئے پنجاب‘ کے پی کے اور وفاقی وزراء بھی اپنی پیمائش دینے کیلئے آتے ہیں اور چپل کی دوگنی چوگنی قیمت بھی دینے کو راضی ہوتے ہین ان کا کہنا تھا کہ چا چا نور انتہائی ایماندار اور محنتی انسان ہیں شاہد اس کی ایمانداری اور لگن کی وجہ سے ان کے کاروبار کو بڑھاؤ ملا ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…