منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نےوفاقی وزیر نور الحق قادری کیخلاف کیس پر فیصلہ سنا دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے خلاف کیس میں درخواست گزار کی عدم پیشی کے باعث کیس خارج کر دیا ۔وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے خلاف حضرت حسین کی درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ۔نور الحق قادری کے وکیل قاضی جواد حسین الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تاہم درخواست گزار کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔ وکیل نور الحق قادری نے کہاکہ

وفاقی وزیر مذہبی امور کی 1992 میں ایک فیکٹری تھی جو بعد میں فروخت کر دی گئی۔وکیل نور الحق قادری نے کہاکہ 2018 میں ٹریبونل نے وفاقی وزیر مذہبی امور کے خلاف نادہندہ ہونے کا کیس خارج کر دیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ آپ یہی جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی عدم پیشی کے باعث کیس خارج کر دیا۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری این اے 43 ضلع خیبر سے منتخب رکن قومی اسمبلی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…