بلاول ،زر داری نیب آفس پیشی کے موقع پر جیالوں نے کس وفاقی وزیر کو گھیرے میں لے لیا ؟بال بال بچے

20  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اور سابق صدر آصف علی زر داری کی نیب پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر عامر محمود کیانی کی گاڑی کو روک لیا اور گاڑی پر مکے برسائے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اور سابق صدر آصف علی زر داری کی نیب پیشی

کے موقع پر سر کاری گاڑی کو دیکھ روک دیا اور حکومت مخالف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مکا برسائے تاہم پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو مشتعل ہجوم سے بچایا ۔ذرائع کے مطابق گاڑی میں وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی موجود تھے ۔پولیس نے وفاقی وزیر کی گاڑی کو واپس روانہ کیا ۔دریں اثناپاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صدر آصف علی زر داری اور چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کی نیب آفس پیشی کے موقع پر جیالوں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے خواتین اور مرد پولیس اہلکاروں کی مزید نفری طلب کرنا پڑی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صدر آصف علی زر داری اور چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کی نیب آفس پیشی کے موقع پر جیالوں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے خواتین اور مرد پولیس اہلکاروں کی مزید نفری طلب کرنا پڑی۔ذرائع کے مطابق کارکنوں میں خواتین کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے خواتین اے ٹی ایس اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا ۔علاوہ ازیںپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اور سابق صدر آصف علی زر داری کی نیب پیشی کے موقع خواتین کارکنان اور پولیس میں دھکم پیل ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اور سابق صدر آصف علی زر داری کی نیب پیشی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد مو جود تھے جس میں خواتین بھی شامل تھیں اس موقع پر خواتین نے جب وفاقی وزیر عامر محمود کیانی کی گاڑی کو روکا تو پولیس اہلکار گاڑی کو نکلوانے کیلئے آگئے اس دور ان پولیس اور خواتین کارکنان کے درمیان دھکم پیل ہوئی ۔کارکنان نے حکومت مخالف نعرے لگائے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…