اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ )کی جانب سے فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو 889 ادویات کی قیمتوں میں15 فیصد تک اضافے کی اجازت دی گئی تھی لیکن ان ادویات کے جونئے بیجز پرنٹ ہو کر آرہے ہیں تو ان میں بیشتر ادویات کی قیمتوں میں 100فیصد سے بھی زیادہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔
ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے غریب مریضوں وعام شہریوں کو پریشانی اور مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔ روزنامہ جنگ کے مطابق بلڈپریشر ، شوگر ،پیٹ کے مسائل، نسوانی امراض اور درد کی ادویات کی قیمتوں میں 100فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔