اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے ریڈیوپاکستان میں ری اسٹرکچرنگ کے نام پر ڈاؤن سائزنگ کا فیصلہ کر تے ہوئے 4ہزار 329 میں سے 1ہزار 789 آسامیاں ختم،کئی اسٹیشن بند کرنے کی تجویز تیارکر لی ہے جس کے تحت شعبہ نیوز سمیت دس شعبہ جات میں آسامیوں کو ختم کیا جائے گا شعبہ نیوز کے کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر کی پانچ پانچ آسامیاں ختم کردی جائیں گی ایڈیٹر لینگوئج کی تمام پوسٹیں ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے ریڈیو پاکستان کی ری سٹرکچرنگ کے حوالے سے تیار کی جانے والی دستاویزات کے مطابق 4ہزار 329 اسامیوں کی
تعداد کم کرکے 2 ہزار 540 کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے جس کے تحت شعبہ نیوز اور شعبہ پروگرام سے بھی اسامیاں ختم کرنے کافیصلہ کیاگیاہے شعبہ نیوز کی اسامیوں کی تعدادکم کرکے 127 کرنے کی تجویز زیر غورہے شعبہ پروگرام کی اسامیاں 479 سے کم کرکے 292 کرنے کی تجویز زیر غور ہے ریڈیو پاکستان کے سک یونٹس کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے دستاویز میں اسسٹنس الاونس اورونٹر الاونس کے ریٹ پر بھی نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے سمری پی بی سی بورڈ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔۔۔۔۔۔ظفر ملک