جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی فضائی حدود کو عالمی پروازوں کیلئے بند کرنے سے بھارتی سرکاری ایئر لائن کو بڑے نقصان کا سامنا،درجنوں پروازیں منسوخ

datetime 19  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدود کو عالمی پروازوں کیلئے بند کرنے سے سب سے زیادہ نقصان بھارتی سرکاری ایئر لائن کو ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت سے کشیدگی کے باعث 27 فروری سے پاکستان نے بین الاقوامی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود کو بند کردیا تھا جس کے نتیجے میں 400 پروازیں یا تو منسوخ ہوگئیں یا ان کے رْوٹ میں تبدیلی کردی گئی تاہم اس عمل سے سب سے زیادہ نقصان بھارتی ایئرلائن کو ہوا۔بھارت سے براستہ پاکستان ہفتے میں 66 پروازیں یورپ اور 33 پروازیں امریکا کے لیے جاتی ہیں، جو یا تو منسوخ کردی گئیں یا ان کے رْوٹ میں تبدیلی

کردی گئی جس سے بھارتی ایئرلائن کو مجموعی طور پر 60 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ایئر انڈیا کی پروازوں کو اب گجرات سے جنوبی موڑ لیتے ہوئے بحریہ عرب سے پرے ہوتے ہوئے اپنی منزل مقصود کی جانب سفر کرنا ہوتا ہے جس سے اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے جس کے باعث ایئر انڈیا کی واشنگٹن، نیویارک اور شکاگو جانے والی پروازوں کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب بھارتی ایئرلائن نے اس بھاری نقصان کو مزید اْٹھانے سے انکار کرتے ہوئے کرائے میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے تاہم بھارتی سول ایوی ایشن نے ایئرلائن کے کرایوں میں اضافے کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…