جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک نے خصوصی افراد کے لیے رعایتی قرضوں کی سہولت کا اعلان کر دیا ،15 لاکھ روپے تک قرضہ حاصل کیاجاسکے گا

datetime 19  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) بینک دولت پاکستان نے خصوصی افراد کے لیے اسمال انٹرپرائز قرضوں اور قرضے پر ضمانت کی رعایتی سہولت کا اعلان کر دیا۔ گورنر طارق باجوہ نے یہ اعلان خزانہ محصولات اور اقتصادی امور پر قومی اسمبلی کی مجلسِ قائمہ کے ساتویں اجلاس منعقدہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں کیا۔ اس موقع پر مجلس قائمہ کے ارکان اور اسٹیٹ بینک کے

سینئر ایگزیکٹوز بھی موجود تھے۔طارق باجوہ نے کہا کہ ملک میں معذوری میں مبتلا افراد کی مشکلات، اور ان کے الگ تھلگ رہنے کی وجہ سے معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا احساس کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے ترجیحی شعبے کی ترقی کو پیشِ نظر رکھ کر خصوصی افراد کے لیے ایک اسکیم پر نظر ثانی کی ہے۔ سالانہ 5 فیصد رعایتی شرح پر قرضے کی اس سہولت سے اسمال انٹرپرائز کے زمرے میں آنے والے خصوصی افراد کو قرضے تک رسائی بہتر ہونے کی توقع ہے ۔ اسکیم کے تحت بینک اور ترقیاتی مالی ادارے نئے کاروباری ادارے بنانے کے لیے یا پہلے سے قائم اداروں کی توسیع کے لیے خصوصی افراد کو قرضے کی سہولت دیں گے۔اسٹیٹ بینک اِن افراد کو دیے گئے قرضے کے 100 فیصد کے مساوی ری فنانس بینکوں اور ترقیاتی مالی اداروں کو فراہم کرے گا۔خصوصی افراد زیادہ سے زیادہ پانچ سال کے لیے، جس میں چھ ماہ کی رعایتی مدت بھی شامل ہوگی، 1.5 ملین (15 لاکھ)روپے تک قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک اسکیم کے تحت دیے گئے واجب الادا قرضوں پر بینکوں اور ترقیاتی مالی اداروں کو 60 فیصد رسک کوریج بھی دے گا۔ قرضے کی اس سہولت کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں خصوصی افراد کے سماجی و معاشی حالات بہتر بنائے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…