بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کا بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیاں دینے پر شیخ رشید کیخلاف انتہائی اقدام کا اعلان

datetime 19  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیاں دینے پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید محمد کیخلاف (آج)مقدمہ درج کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کو جنرل مشرف نے دھمکی دی تھی ،شیخ رشید کی دھمکی کو پاکستان پیپلزپارٹی کبھی نظر انداز نہیں کریگی ، آصف علی زر داری اور بلاول بھٹو زر داری (آج)نیب کے روبرو پیش ہونگے ،اگر سیاسی قیادت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو ملک اور

جمہوریت کے لئے اچھا نہیں ہوگا، وزراء کی جانب سے کالعدم تنظیموں کی حمایت پر پارلیمنٹری کمیٹی بنائی جائے۔ منگل کو ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نیر حسین بخاری اور چوہدری منظور نے پریس کانفرنس کے دور ان کیا ۔ نیر بخاری نے کہا کہ نیب نے چیئرمین بلاول بھٹو، آصف زرداری اور فریال تالپور کو (آج) بدھ کو طلب کیا ہے، پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو پیش ہونگے۔انہوں نے کہاکہ ضابطہ فوجداری کے تحت جہاں جرم ہو اس کی حدود میں مقدمہ چلتا ہے ،غیر معمولی حالات میں مقدمات منتقل ہوتے ہیں لیکن اس وقت کوئی غیر معمولی حالات نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کارکردگی سب کے سامنے ہے ،نیب مقدمات کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ واضح ہے۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں اسد منیر کی خود کشی اور خط نے نیب کے بورڈ پر سوال اٹھا دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نیب کے چیئرمین کا مواخذہ ضروری ہو گیا ہے ،وزیراعظم جس پر نیب کا مقدمہ ہے اور چیئرمین نیب ان سے ملنے گئے ،کچھ قوتیں جمہوریت کو عدم استحکام کی طرف لے جانا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اور ہماری قیادت گھبرانے والی نہیں ،پارک لین کا مقدمہ زمین کے لین دین کا معاملہ ہے ،یہ مقدمہ بلاول بھٹو کے اوپر ہے لیکن وہ نیب کا مقدمہ نہیں بنتا ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت اکانومی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آئی آر اے کا سروے حقائق کے برعکس ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر سیاسی قیادت کو دیوار سے لگانے

کی کوشش کی گئی تو یہ ملک اور جمہوریت کے لئے اچھا نہیں ہوگا۔چوہدری منظور نے کہا کہ اس ملک کی سب سے بڑی عدالت نے عدالت کے اندر کہا کہ بلاول بھٹو بے گناہ ہے لیکن جب فیصلہ تحریری طور پر آیا تو اس میں بلاول بھٹو کا نام موجود تھا ۔انہوں نے کہاکہ بھری عدالت میں معزز جج صاحب نے کہا تحریری فیصلہ اس کے برعکس تھا ،موجودہ چیف جسٹس سے یہ امید ہے کہ وہ بھٹو قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو کو جنرل مشرف نے

دھمکی دی تھی ،شیخ رشید کی دھمکی کو پاکستان پیپلزپارٹی کبھی نظر انداز نہیں کریگی ۔ انہوں نے کہاکہ شیخ رشید حکومت، کالعدم جماعتوں اور کسی اور کا بھی ترجمان ہے،(آج)بدھ کو پیپلز پارٹی شیخ رشید کے خلاف دھمکی کے خلاف مقدمہ درج کرائے گی۔ نیئر بخاری نے کہا کہ وزراء کی جانب سے کالعدم تنظیموں کی حمایت پر پارلیمنٹری کمیٹی بنائی جائے ۔نیر بخاری نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے لئے جے آئی ٹی بنانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے بیس نکات پر مکمل عمل چاہتے ہیں، یہ کیسا نیشنل ایکشن پلان ہے کہ مرکزی دھارے کی جماعتوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے درخواست دائر کردی ۔ درخواست میں میں کہا گیاکہ شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کو قتل کی دھمکیاں دی ہیں، مقدمہ درج کیا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…