جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

تاحیات نااہل سیاستدان جہانگیر ترین کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت ، مسلم لیگ (ن)کی وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید ،بڑا مطالبہ کردیا

datetime 19  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تاحیات نااہل سیاست دان جہانگیر ترین کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت پروزیر اعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کا دعوی تھا عدالتی سزا پر جہانگیر ترین کو پارٹی سے نکال دوں گا، یوٹرن لے کر کابینہ میں بٹھالیا،عمران نیازی کو منی لانڈرنگ سے چلنے والے ’اے ٹی ایمز سے پیار ہے۔ منگل کوایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا دعوی تھا عدالتی سزا پر

جہانگیر ترین کو پارٹی سے نکال دوں گا، یوٹرن لے کر کابینہ میں بٹھالیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کو منی لانڈرنگ سے چلنے والے ’اے ٹی ایمز سے پیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیازی صاحب نے کرپشن ٹھیکے پر دی ہوئی ہے، خود کو عدالت سے برتر سمجھتے ہیں،عدالت سے سزا یافتہ شخص کابینہ اجلاس میں بٹھانا توہین عدالت نہیں؟۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران نیازی بتائیں کس حیثیت میں منی لانڈرنگ میں عدالتی سزا یافتہ کو آئینی فورم میں بٹھایا ؟۔ انہوں نے کہاکہ زرعی اصلاحات کا شعبہ کس حیثیت سے ’منی لانڈر‘ کے حوالے کیاجارہا ہے؟ ۔انہوں نے کہاکہ پہلے ان سائیٹ ٹریڈنگ،بچوں اور باورچی کے نام پر منی لانڈرنگ ہوئی، اب کسانوں کی روزی پرڈاکہ ڈالا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ان سائیٹ ٹریڈنگ‘ بچوں اور باورچیوں کے نام پر منی لانڈرنگ پر کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟۔ انہوں ن ے کہاکہ عمران صاحب نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کیوں نہیں ایف آئی اے کو جہانگیر ترین کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا ۔ انہوں ن ے کہاکہ عمران نیازی بیرون ملک سے منی لانڈرنگ کے 600 ارب واپسی کے دعوے کو جہانگیر ترین کے پیسے واپس لاکر پورا کریں ۔ انہوں نے کہاکہ علیمہ باجی کو این آر او دینے کے بعد سزایافتہ’اے ٹی ایم‘ کو کابینہ اجلاس میں بٹھانا بھی این آر او ہے۔ انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کے بارے میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے معاملے پر حکومت اور نیب دونوں کی آنکھیں بند ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…