جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،وزارتوں اور سینئر حکام کا ’انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹ‘ بجٹ ختم ،ایف بی آر اصلاحات کا پلان منظور ،بڑے فیصلے

datetime 19  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی کابینہ نے وزارتوں اور سینئر حکام کا ’انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹ‘ بجٹ ختم کرنے کا بل منظور کرلیا۔منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 30 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور

ملک کی سیاسی، سلامتی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا جبکہ کابینہ کو قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام میں ہونے والی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے وزارتوں اور سینئر حکام کا’ انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹ‘ بجٹ ختم کرنے ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کا مجوزہ پلان منظور کرلیا۔وفاقی کابینہ نے متروکہ وقف املاک بورڈ پر ٹاسک فورس قائم کرنے کی منظوری دی اور فیصلہ کیا کہ اقلیتی ارکان کو ٹاسک فورس میں شامل کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے سربراہان کے تقرر، نجی ائیرلائنز اور چارٹرز کے لائسنسز میں توسیع سمیت ڈیٹ پالیسی کوآرڈنیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری دی ۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور دہشت گردی میں شہید ہونیوالوں کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…