پشاور(این این آئی) پشاورمیں بی آر ٹی منصوبہ شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا ۔ نکاس آ آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث یونیورسٹی روڈ پر بارش کاپانی مارکیٹوں میں داخل ہوگیا ،شہر بھر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ۔پشاور میں رات گئے سے جاری بارش نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا،بی آر ٹی منصوبے کے لئے نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے سے یونیورسٹی روڈ،خیبر روڈ اور جی ٹی روڈ سمیت متعدد علاقوں میں سڑکوں پر پانی
کھڑا ہوگیا ،نیورسٹی روڈ پر بارش کا پانی انڈر پاس میں داخل ہوگیا جس کے بعد دکانوں میں موجود لاکھوں روپوں کا سامان خراب ہوگیا ،بارش کے باعث نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئیں ،،اس دوران ٹریفک اہلکار بھی پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں لگے رہے ،ٹریفک اہلکار کئی فٹ پانی میں ڈیوٹی دیتے رہے ۔سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے جہاں گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا رہا وہیں پیدل چلنے والے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔