جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم،خیبرپختونخوا کے ’’بلین ٹری سونامی ‘‘میں مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کیلئے 20 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

datetime 19  مارچ‬‮  2019 |

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی میں مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کیلئے 20 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی میں مبینہ بے قاعدگیوں اوردرختوں کے حوالے سے اسپیکر اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے وزیراعلی اطلاعات کی سربراہی میں 20 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بلین ٹری سونامی منصوبے میں کتنے درخت لگائے گئے اورمبینہ باقاعدگیوں کی شکایات پربھی کمیٹی تحقیقات

کرے گی۔کمیٹی میں وزیر ماحولیات اور اپوزیشن لیڈر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے دیگرارکان میں مولانا لطف الرحمان، سردارحسین بابک، شیر اعظم وزیر، خوشدل خان، عنایت اللہ، سید فخرجہاں، محمد عاطف خان، عائشہ بانو، فضل شکور، ارشد ایوب، ظاہر شاہ طورو، ارباب وسیم، فضل الہی، فیصل امین اورشگفتہ ملک شامل ہیں۔واضح رہے کہ بلین ٹری سونامی کا معاملہ گزشتہ دنوں اسمبلی میں اٹھایا گیا تھا جس پراپوزیشن نے معاملے کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…