اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

ہائے رے مہنگائی ،حکومت کا سرکاری سکولوں کیلئےکتابیں بھی چین سے چھپوانے کا فیصلہ،جانتے ہیں 80 گرام وزن کے کاغذ پر درسی کتب کا ریٹ کتنا کم ملا؟

datetime 19  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این ) پیپر ملز مافیا کی اجارہ داری توڑنے کے لئے سرکاری سکولوں کے لئے درسی کتب چین سے چھپوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔پہلے مرحلہ میں تیسری جماعت کا اردو قاعدہ کے نمونہ جات حاصل کر لئے گئے۔ چین سے 80 گرام وزن کے کاغذ پر درسی کتب کا ریٹ 100 فیصد کم ملا ہے جبکہ مقامی پبلشرز 68 گرام کاغذ استعمال کر کے دوہری رقم وصول کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ سرکاری اور نجی سکولوں کے لئے پونے چار ارب روپے کی سالانہ درسی کتب شائع کراتا ہے اور ہر سال مقامی پیپر ملز مافیا تعلیمی سیشن کے قریب آتے ہی کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتا ہے۔رواں تعلیمی سال کاغذ کی قیمت 86 روپے سے بڑھا کر 105 روپے تک کر دی گئی۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے چین سے اردو قاعدہ کی قیمت اور قاعدہ کا مکمل نمونہ حاصل کر لیا ہے۔اس وقت اردو کے اس قاعدہ کی قیمت مقامی پبلشرز سے چھپوانے کے بعد 89 روپے ہے اور اس کاغذ کا وزن 68 گرام ہے، مگر اس کے برعکس چین سے حاصل کئے جانے والے اردو قاعدہ کا وزن 80 گرام اور اس کی قیمت 44 روپے ہے جو مقامی مارکیٹ سے 100 فیصد کم ہے اور اس طرح پونے چار ارب روپے سے 2 ارب روپے کی بچت کی جا سکے گی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اردو قاعدہ چین سے چھپوانے کے بعد دیگر درسی کتب بھی چین سے ہی چھپوانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ ابھی ہم صرف پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اردو قاعدہ چین سے چھپوائیں گے کیونکہ اتنے کم ریٹ اور بہترین کوالٹی کی درسی کتب سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…