اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف کو لندن بھجوایاجائے گا یا نہیں؟ وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کردیں،بڑے فیصلے کا اعلان

datetime 18  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو تمام سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں تا ہم نوازشریف کو لندن نہیں بھجوا سکتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ

پنجاب کے اراکین اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے کا بل حکومت نے پیش نہیں کیابلکہ اسے صرف سپورٹ کیا تھا تا ہم اسے معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے مشاورت نہیں کی گئی۔ وزیراعظم کو وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد ہے تو وہ بطور وزیراعلیٰ کام کرتے رہیں گے لیکن اگر وزیراعظم کو ان پر اعتماد نہیں رہا تو ان کو ہٹا دیاجائے گا گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ارکان اسمبلی کی مراعات میں اضافے کا بل واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے فواد چوہدری نے کہا کہ جعلی خبروں سے متعلق اہم عہدوں پر تعینات لوگوں کو احتیاط کرنی چاہئے اور آگے نہیں پھیلانا چاہئے نواز شریف کی صحت کا مکمل خیال کیاجا رہا ہے اوران کی ہر قسم کی سہولت کی آفر بھی کی گئی ہے لیکن ہم ان کولندن نہیں بھجوا سکتے مریم نواز روزانہ نواز شریف سے ملاقات کرتی ہیں۔ صرف ہفتہ اتوار کو ملنے نہیں دیا جائے گا پنجاب حکومت نے نواز شریف کے لئے پورا کارڈیک یونٹ کوت لکھپت جیل میں منتقل کر دیاہے وزیراعظم نے بھی نواز شریف کا پوار خیال رکھنے کا حکم دیا ہے مسلم لیگ ن کا اس حوالے سے بیانیہ اس لیے ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اس لئے عوامی سطح پر مہم چلائی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…