جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سندھ میں اومنی گروپ کی شوگرملز سے چینی کا اسٹاک اسمگل کرنے کا انکشاف،تیار چینی فوری طورپر ان سیٹھوں کے حوالے کردی گئی 

datetime 17  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سجاول (این این آئی) سندھ میں اومنی گروپ کی شوگرملز سے چینی کا اسٹاک اسمگل کرنے کا انکشاف ہواہے، اس ضمن میں ذرائع کا کہناہے کہ سجاول میں اومنی گروپ کی لاڑشوگرملز کوبقایاجات کی عدم ادائیگی پر مقامی کاشتکاروں نے گنادینے سے انکارکردیاتھا جس کے بعد مقامی بااثرکروڑپتی سیٹھوں کی مدد سے نقد رقم پر گناخرید اگیا، اور ان سے تیار چینی فوری طورپر ان سیٹھوں کے حوالے کی گئی ہے،

اس سلسلے میں ذرائع کا کہناہے کہ لاڑشوگرملزکی تیارکردہ چینی کے بیگز پر بھی کوئی مونوگرام وغیرہ درج نہیں ہے اور رات کے بیچ میں درجنوں ٹرک مقامی سیٹھوں کے گوداموں میں شفٹ کئے جارہے ہیں،اس ضمن میں ایف بی آر اور کسٹمز حکام کو بھی لاعلم رکھاجارہاہے، اومنی گروپ کے خلاف جاری مختلف کاروائیوں کے دوران نیب نے بھی کئی مرتبہ ملزکا دورہ کیاہے تاہم وہاں پر گودام خالی پائے گئے، ملزپر قرضہ جات کی مد میں بھی تحقیقات جاری ہیں، علاوہ ازیں مقامی کاشتکاروں کے کروڑوں روپے کی واجبات بھی ادا نہیں کی گئی ہیں، تاجروں کو بڑے پیمانے پر خفیہ طریقے سے چینی بیچنے پربھی کئی سوالات جنم لے رہے ہیں، ذرائع کاکہناہے کہ مقامی طورپر سیٹھوں نے چینی کی بڑے پیمانے ذخیرہ اندوزی کی ہے اور گودام بھردئے ہیں جس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ جلدہی چینی کا بحران پیداکرکے قیمتیں بڑھائی جائی گی۔ ضلع سجاول میں دیگر دو شوگرملز، شاہ مراد اور دیوان شوگرملز کی جانب سے کاشتکاروں کو ادائیگی کی جارہی ہے، جبکہ ان کی پروڈکشن کی تفصیل بھی بتائی جارہی ہے تاہم لاڑشوگرملز کی جانب سے کسی قسم کی تفصیل نہیں بتائی جارہی ہے اور نہ ہی متعلقہ ادارے اس ضمن میں معلومات فراہم کررہے ہیں۔ سندھ میں اومنی گروپ کی شوگرملز سے چینی کا اسٹاک اسمگل کرنے کا انکشاف ہواہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…