بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان میں کام کرنے والی معروف چینی کمپنی کی خاتون ڈپٹی چیئرمین نے اسلام قبول کرکے ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوان سے شادی کرلی

datetime 17  مارچ‬‮  2019 |

ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی) ڈیرہ اسماعیل خان کا نوجوان اورچینی لڑکی قبول اسلام کے بعدرشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ‘ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والا نوجوان ملک محمدعمرفاروق ڈیال چین سے تعلق رکھنے والی بیلاعمرکے ساتھ شادی کے بندھن میں جڑ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک محمدعمرفاروق ڈیال چیف ایگزیکٹو آفیسر آف چائنہ کنسٹرکشن کمپنی اوربیلاعمر ڈپٹی چیئرمین چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن کمپنی کی گزشتہ روزشادی کی تقریب کا انعقادکیاگیا ۔بیلاعمرنے قبول اسلام بھی کیا۔دونوں نوبیاہتاجوڑاچائنہ کمپنی میں کام کر رہے ہیں ۔پہلاولیمہ اسلام آبادمیں منعقدکیاگیاجس میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمد،سابق گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑ ا،سابق سینیٹرلطیف کھوسہ ،سینیٹر مشاہد حسین سید، سابق سینیٹرطلحہ محمود ،سات ممالک کے سفیروں اورچائنز ایمبسی کے ذمہ داران سمیت سیاسی شخصیات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔بعدمیں ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ایک ولیمے کااہتمام کیاگیاجس میں بڑی تعدادمیں معززین علاقہ ، رشتہ داروں ، سرکاری اداروں کے سربراہان اورصحافیوں نے شرکت کی۔دعوت ولیمہ میں برادرملک چائنہ سے بھی مہمانوں نے خصوصی طورپر شرکت کی۔دولہاڈیرہ اسماعیل خان کی معروف سماجی شخصیت ملک راشد ڈیال کے فرزند،خیبرپختونخوابار کونسل کے ممبرملک طاہر وسیم ڈیال ایڈوکیٹ اورملک عارف ڈیال کے بھتیجے اورملک عثمان ڈیال کے چچازاد بھائی ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کا نوجوان اورچینی لڑکی قبول اسلام کے بعدرشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ‘ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والا نوجوان ملک محمدعمرفاروق ڈیال چین سے تعلق رکھنے والی بیلاعمرکے ساتھ شادی کے بندھن میں جڑ گئے ۔ ملک محمدعمرفاروق ڈیال چیف ایگزیکٹو آفیسر آف چائنہ کنسٹرکشن کمپنی اوربیلاعمر ڈپٹی چیئرمین چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن کمپنی کی گزشتہ روزشادی کی تقریب کا انعقادکیاگیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…