موبائل فون کے استعمال نے تین بچوں کے باپ کو کیسے موت کے منہ میں دھکیل دیا ؟

17  مارچ‬‮  2019

لاہور( این این آئی)کوٹ لکھپت پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ تین بچوں کا باپ 28سالہ رکشہ ڈرائیور ریاض ٹائر اٹھا کر ریلو ے ٹریک پر جارہا تھاکہ ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق متوفی نے کانوں میں ہینڈ فری لگا رکھی تھی اور اسے ٹرین کے آنے کی خبر ہی نہ ہوئی اور موت کے منہ

میں چلا گیا ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔ ایک اور واقعہ میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے باہر گرین بیلٹ سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ راہگیروں کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ پولیس کے مطا بق لاش کی شناخت نہیں ہو سکی اور لاش رات سے گرین بیلٹ پر پڑی ہوئی لگتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…