منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وفاقی کابینہ کے کن تین وزراء کے تعلقات کالعدم تنظیموں سے ہیں، بلاول بھٹو نے انگلی اٹھا دی

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرے اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے وفاقی کابینہ میں موجود تین وزراء4 کو فارغ کرے۔وزیر اعظم اپوزیشن کے خلاف تو بولتے ہیں مگر مودی اور کالعدم تنظیموں کے خلاف نہیں بولتے۔کالعدم تنظیموں کے اثاثے کہاں سے آتے ہیں اس پر بھی جے آئی ٹی بنائی جائے۔سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے اور ملک کو بچایا جائے مگر ہمیں حکومت کی نیت پر شک ہے کیوں کہ الیکشن کے دوران کالعدم تنظیموں کو ری پیک کرکے میدان میں اتارا گیا جس کا فائدہ تحریک انصاف کو ہوا۔تحریک انصاف کے وزیر خزانہ اسدعمر کی کالعدم تنظیم کے رہنما کیساتھ تصویر موجود ہے۔انہوں نے نام لئے بغیر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے متعلق کہا کہ ایک وفاقی وزیرکی ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے جس میں وہ ایک کالعدم تنظیم کے سربراہ کے متعلق کہہ رہا ہے کہ جب تک تحریک انصاف کی حکومت ہے کوئی ان کا کچھ نہیں کرسکتا۔بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بھی نام لئے بغیر الزام لگایا کہ ایک وفاقی وزیر ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہیں غیر جمہوری زبان بولتے ہیں۔ان کے بھی کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کیساتھ روابط ہیں۔بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ حکومت تینوں وفاقی وزراء4 کو کابینہ سے فارغ کرے اور کالعدم تنظیم کے اثاثہ جات پر بھی جے آئی ٹی بنائی جائے کہ ان کے پاس اثاثے کہاں سے آئے؟ تین بار کے وزیراعظم کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے،مگر کالعدم تنظیموں کے لوگوں کو نہیں ڈالاجاتا۔منتخب لوگوں کے خلاف سوموٹو لئے جاتے ہیں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف کوئی سوموٹو نہیں لیتا۔انہوں نے کہا کہ مشرف کے بنائے گئے ادارے نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اسپیکر سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی کا عہدہ نہیں ہے، آغا سراج درانی کی گرفتاری سندھ اسمبلی پر حملہ ہے جب کہ انہیں صرف الزام کی بنیاد پر اٹھایا گیا نیب کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آغاسراج کے گھر پرچھاپہ چادر اور چار دیواری کی پامالی ہیاسے ہمارا مزہب ہماری ثقافت ہماراکلچر برداشت نہیں کرتا۔ گرفتاری کے فوراً بعد گھر پر چھاپہ مارنے کا مطلب نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا یہاں تو گرفتاری کے بعد چرس اور شراب کی بوتلیں ڈال دی جاتی ہیں نیب والے گھر پر ثبوت تلاش کررہے تھے یا خود پلانٹ کررہے تھے؟افسوس ہے کہ چیئرمین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کوئی ایکشن نہیں لیاہمیں کیا میسج دیا جارہا ہے مطالبہ کرتا ہوں کہ ایکشن لیں ورنہ ہمیں ایکشن لینا پڑے گاانہوں نے کہا کہ نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے بنایا گیا، اگر کسی فرشتے کو بھی چیئرمین نیب بنادیں یہ سیاسی انجینیرنگ کا کام ہوگا نیب پولیٹیکل انجینئرنگ میں استعمال میں نہ ہوجمہوری معاشروں۔میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتانیب کالا قانون ہے ہماری ناکامی ہے نیب میں ریفارمز نہیں لاسکیمیثاق جمہوریت میں طے کیا تھا کہ نیب کو ختم کردیا جائے گابلاول بھٹو زرداری نے کہا بے نامی اکاؤنٹس میں 6 ماہ سے ہماری کردار کشی کی گئی، ہمارا کیس انڈر ٹرائل ہے ہمیں کوئی نوٹس نہیں دیا گیا جعلی اکاؤنٹس میں جے آئی ٹی بنائی گئی جس میں ایک ادارے کو شامل کیا گیاپوری قوم نے دیکھا کہ مجھے کیس میں گھسیٹا جارہا ہے، عدالت نے پوچھا کس کے کہنے پر میرا نام جے آئی ٹی میں ڈالا گیا، اس کا جواب آج تک نہ ملا، چیف جسٹس نے کہا کہ بلاول بے گناہ ہے اس کا نام جے آئی ٹی اور ای سی ایل سے نکالا جائے۔ مگر تحریری فیصلے میں ایسا زکر نہیں ہوتا شاید فیصلہ کسی اور نے لکھا تھا۔جب ری ویو میں گئے تو عدالت نے کہا آپ نے غلط سنا، لیکن میڈیا نے ریکارڈ کیا عدالت بھی اپنا ریکارڈ چیک کرلے کہ چیف جسٹس نے یہی ریمارکس دئے تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر مرتبہ ہمارا ٹرائل راولپنڈی میں کیا جاتا ہے اور یہ سب سیاسی انجینئرنگ کے لیے کیا گیا،حالانکہ کے قانون کہتا ہے جہاں کرائم ہوگا یا جہاں ملزم ہوگا وہاں ٹرائل ہوگا مگر کیس پنڈی منتقل کیا جارہا ہے بھٹوز کیلئے پنڈی کو ہمیشہ کربلا بنایا جاتا ہے پنڈی میں ایسا کیا ہے۔کیس سندھ کا ہے ایف آئی آر سندھ کی ہے تو سندھ میں سنا جائے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نظریاتی پارٹی ہے، ہم 18 ترمیم، جمہوریت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔اپنے نظریے پر قائم ہیں تین نسلوں سے جدوجہد کررہے ہیں جب سے سیاست میں ہوں دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف بات کرتا آرہاہوں۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کی جائے۔وزیر اعظم اپوزیشن کے خلاف تو بولتے ہیں مگر مودی اور کالعدم تنظیموں کے خلاف نہیں بولتے۔انہوں نے کہا کہ چیلنج کرتاہوں سندھ کے اسپتال ملک کے سب سے بہتر اسپتال ہیں، این آئی سی وی ڈی امراض قلب کا دنیا کا سب سے بڑا اسپتال ہے ، یہ سندھ کے اسپتال ہیں ہم آپ کو اپنا حق چھیننے نہیں دیں گے، اپنے حق کیلیے ہم عدالت بھی جارہے ہیں اور میں عوام میں بھی جارہا ہوں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…