بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

یوم پاکستان کی تقریب میں بیرون ممالک سے کون سی اہم شخصیات شریک ہوں گی؟ میجر جنرل آصف غفور نے آگاہ کر دیا

datetime 13  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(یوپی آئی)ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 23مارچ کو ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد ،آزربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسینوف ،برین کے آرمی فورس کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ ال خلیفہ سمیت اومان کے سرکاری اعلیٰ حکام مہمان خصوصی ہوں گے اور ترکی کے ایف 16اور چین کے جنگی لڑاکا طیارے J_10یوم پاکستان پریڈ میں اپنا شاندار کرتب دکھائیں گے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 23مارچ کو یوم پاکستان بھر پور جوش و جذبے کیساتھ منایا جائے گا اور اس مرتبہ یوم پاکستان پریڈ میں سعودی عرب اور آذربائیجان کے فوجی دستے مارچ پاسٹ کریں گے ۔اس کے علاوہ پریڈ میں سعودی عرب ،بحرین،آذربائیجان اور سری لنکا کے پیرا ٹروپر بھی حصہ لیں گے جبکہ ترکی کے ایف 16اور چین کے جنگی لڑاکا طیارے J-10بھی یوم پریڈ میں اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کریں گے ۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پریڈ میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد ،آزربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسینوف ،برین کے آرمی فورس کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ ال خلیفہ سمیت اومان کے سرکاری اعلیٰ حکام مہمان خصوصی ہوں گے ۔واضح رہے کہ یوم پاکستان پریڈ میں سعودی عرب اور آذربائیجان کے فوجی دستوں کی مارچ پاسٹ اور سعودی عرب،بحرین اور سری لنکا کے پیراٹروپر سمیت ترکی کے ایف 16اور چین کے جنگی لڑاکا طیارے J-10کے مارچ پاسٹ میں شرکت سے دنیا بھر میں پاکستان کے دوست ممالک کا پیغام جائے گا کہ پاکستان تنہا نہیں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…