ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

پشاور ہائی کورٹ نے نیب کو ن لیگ کے اہم رہنما کی گرفتاری سے روک دیا

datetime 13  مارچ‬‮  2019 |

پشاور(این این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کی گرفتاری سے روک دیا۔۔عدالت نے قرار دیا کہ نیب کو گرفتاری 10روزنوٹس جاری کرنا ہوگا ،پشاورہائیکورٹ میں دوران سماعت امیرمقام کے وکیل بیرسٹرمدثرامیر نے عدالت کوبتایاکہ نیب میں انکے موکل کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری چل رہی ہے نیب لوگوں کو انکوائری کیلئے بلاتی ہے اور بغیروارنٹ گرفتار کرلتی ہے نیب کو وارنٹ گرفتاری کے بغیر گرفتار کرنے سے روکا جائے نیب پراسیکوٹر عظیم دادنے دلائل دئیے کہ نیب نے وارنٹ ایشو

نہیں کیا، ابھی صرف انکوائری چل رہی ہے، عدالت نے حکم دیاکہ نیب اپنی انکوائری کرے مگر گرفتاری کیلئے 10 دن پہلے وارنٹ جاری کرے ۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیب کو تمام دستاویزات فراہم کی ہیں، اگر کرپشن ثابت ہوئی تو ہر قسم کی سزا کیلئے تیار ہوں ، نیب کے قوانین ایسے ہیں کہ وہ کسی کو اندر کرسکتی ہے ،نواز شریف کو ملک کی خدمت کی سزادی گئی ہے ،اس طرح کی انتقامی کارروائی کبھی نہیں دیکھی ،احتساب کے نعرے لگانے والوں کو بی آر ٹی کا بھی احتساب دینا چاہئے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…