جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ، ڈو مور کی باتیں ماضی کا حصہ بن چکیں، اب پاکستان کو کوئی حکم نہیں دے سکتا،وزیر داخلہ کا دبنگ انداز

datetime 13  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے واضح کیا ہے کہ ڈو مور کی باتیں ماضی کا حصہ بن چکیں، اب پاکستان کو کوئی حکم نہیں دے سکتا، سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے ،ملکی دفاع اور تحفظ کیلئے سب متحد ہیں، اسلام آباد میں دس لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔ بدھ کو نسٹ میں شجرکاری کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں شجرکاری اور بلین ٹری منصوبے کا آغاز کیا تو

مذاق اڑایا گیا تاہم آج اس کی اہمیت کو محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں شجرکاری مہم کامیابی سے جاری ہے، ماحولیاتی آلودگی سے پوری دنیا متاثر ہے، دنیا میں یہ بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے، ماضی کی حکومتوں نے مستقبل کے چیلنجز کو نظر انداز کیا اور صاف پانی، آبی ذخائر میں کمی، اور ماحولیاتی آلودگی جیسے مسئلوں پر قابو پانے کے لئے تدابیر اختیار نہیں کیں، جس سے آنے والی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 10 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباء کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں اور ہر طالب علم بڑھ چڑھ کر درخت لگائے، نسٹ کے طلباء ایک لاکھ درخت لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈو مور کی باتیں اب ماضی کا حصہ بن گئی ہیں، اب کوئی پاکستان کو حکم نہیں دے سکتا، ملکی سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، ہم نے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ ہم دوسروں کو عزت دیتے ہیں اور امن کی بات کرتے ہیں تاہم آزمائش کی گھڑی میں متحد ہو کر جواب دینا بھی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع اور تحفظ کے لئے متحد ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ خود کو عالمی معیارات کے مطابق ڈھالیں اور وقت کے چیلنجوں کو سمجھیں اور ان سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک بننے جا رہا ہے، اس میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں میں منشیات کے خاتمے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…