اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی میڈیا میں خبریں چلیں کہ بلاول وہی کہہ رہے ہیں جو بھارت کہتا ہے،نواز شریف کو مودی کا یار کہا پھر گلے لگالیا؟اسد عمر نے کھری کھری سنادیں

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی تقریر پر بھارتی میڈیا میں خبریں چلیں کہ بلاول وہی کہہ رہے ہیں جو بھارت کہتا ہے مجھے بلاول کی حب الوطنی پر نہیں بلکہ ان کی طرز سیاست پر اختلاف ہے بلاول نے ہی نواز شریف کو مودی کا یار کہا تھا نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار اپنے پوسٹرز میں زرداری صاحب کی تصویر نہیں لگاتے ، میں نے قومی اسمبلی میں کہا بد اخلاقی کی بتایا جائے میں نے کیا کہا اور

بلاول بھٹو نے کیا کہا قوم فیصلہ کرے میرے خیال میں بلاول بھٹو نے پاکستان کے بیانیے کو نقصان پہنچایا بلاول میرے بیٹے سے 2 ماہ بڑا ہے اس لیے مجھے ان پر غصہ نہیں آتا۔ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف زرداری پارٹی پر کنٹرول چاہتے تھے آصف زرداری نے بے نظیر بھٹو کی وصیت نکالی اوراپنے بچوں کے نام کے ساتھ بھٹو لگا دیا بلاول اپنی تقریروں میں اپنے نانا ذوالفقار بھٹو اور اپنی شہید والہ بے نظیر بھٹو کے کارنامے گنواتے رہے لیکن اپنی تقریروں میں وہ اپنے والد آصف زرداری کا نام تک نہیں لیتے بلاول آکسفورڈ یونیورسٹی کے پڑھے ہوئے ہیں جبکہ میں سیدھا سادہ سا بندہ ہوں اسد عمر نے کہا کہ بلاول اچھی انگریزی بولتے ہیں مجھے ان کی انگریزی پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ان کی تقریر کے بیانیے پر مجھے اعتراض ہے ہم نے کسی کو غدار نہیں کہا بلکہ بلاول نے نواز شریف کو مودی کا یار کہا ، بلاول کی تقریر پر بھارتی میڈیا میں خبریں چلیں کہ بلاول بھٹو وہی کہہ رہے ہیں کہ جو بھارت کہہ رہا ہے مجھے بلاول کی حب الوطنی سے نہیں بلکہ ان کی طرز سیاست سے اختلاف ہے وزیر خزانہ نے کہا کہ نواز شریف کہہ چکے ہیں کہ میں یا جیل میں رہوں گا یا باہر سے علاج کرواؤں گا لیکن ان کو باہر بھیجنے کا اختیار ہمارے پاس ہے۔اسد عمرنے کہا کہ جب جائیدادیں باہر ہوں تو آپ آزادانہ فیصلے نہیں کرتے اگر سیاست میں باہر والوں سے مدد مانگیں گے تو

میں انہیں ان کا آقا ہی کہوں گا انہوں نے پاکستان میں سیاست کے لئے باہر سے فون کروائے ریکارڈ پر درجنوں ثبوت ہیں کہ امریکی لیڈران نے کہا کہ یہ ہمارے پاس آئے پھر ہم نے فون کےئے اور پاکستان پر دباؤ ڈالا میرے خیال میں کسی پاکستانی کو اس طرح کام نہیں کرنا چاہئے ایسے لوگ حکومت میں آ کر کبھی قومی مفاد کی خارجہ پالیسی نہیں بنا سکتے حسین حقانی کو سب جانتے ہیں کہ وہ امریکہ میں بیٹھ کر کیا بول رہے ہیں ان کو بھی پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں امریکہ میں سفیر لگایا گیا اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو بیرونی حکومت کی جانب سے کال آئی کہ ہم آپ کو پیسہ دینا چاہتے ہیں جس پر عمران خان نے میٹنگ کال کی جس میں شاہ محمود قریشی جہانگیر ترین اور کچھ لوگ تھے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…