ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے رواں سال کی تعطیلات کے کیلنڈر کا اعلان کردیا

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)محکمہ محنت و انسانی وسائل حکومت سندھ نے جاری کردہ اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سندھ فیکٹریز ایکٹ, 2015 (2016 کے سندھ ایکٹ نمبر 13) کی شق 80(1) کے اختیارات کے تحت رواں سال 2019 میں محنت کشوں کیلئے تعطلیات کا اعلان کردیا ہے . جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 5 سے 7 جون عیدالفطر ( پہلی شوال 1440) ؛ 12 سے 14 اگست ( عیدالاضحی 10 ذوالحج ) ؛ 14 اگست جشن آزادی ؛ 9 سے 10 ستمبر عاشورہ

(9 اور 10 محرم الحرام 1441) ، 11 نومبر عید میلاد النبی ( 12 ربیع الاول 1441) ، 25 دسمبر یوم ولادت قائد اعظم / کرسمس کے موقع پر تعطلیات کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کے لئے 21 مارچ ھولی ، 24 اگست کرشنا جنم اشتمی ، 6 اکتوبر درگاپوجا تہوار ، 8 اکتوبر دوسیرا تہوار اور 27 اکتوبر کو دیوالی کے تہوار پر تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے. 13 اکتوبر کو گرو والمکی سوامی جی کے جنم کے موقع پر بھی تعطیل ہو گی۔ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کے لئے گڈ فرائیڈے 19 اپریل ،ایسٹر 21 اپریل ، کرسمس کے دوسرا روز 26 دسمبر تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پارسی برادری کے لئے نوروز 17 اگست : 22 اگست یوم پیدائش زرتشت (خورداد سال) ، جبکہ 18 مئی کو بدھ پرمیما کے موقع پر بدھ مذہب اور 12 نومبر گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر سکھ برادری کے لئے تعطلیات کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مسلمانوں کی تعطلیات چاند نظر آنے اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں سے مشروط ہیں. مزید کہ مسلمان محنت کشو ں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ آجر کو سات روزہ نوٹس کے بعد وہ مندرجہ بالا تعطیلات کے بدلے شب برات یا شب معراج کی تعطیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…