جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

اقوام متحدہ میں مسعود اظہر کے حوالے سے قرارداد ،چین پھر آڑے آگیا، دوٹوک اعلان

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندی کمیٹی کی جانب سے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے حوالے سے قرارداد اٹھائے جانے کے حوالے سے سفارتکاری میں تیزی کے پیش نظر بیجنگ نے ذمہ دارانہ اور سنجیدہ بحث پر زور دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بیجنگ میں معاملے پر چین کے موقف کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین متعلقہ افراد کے ساتھ بات اور کام ذمہ دارانہ طریقے سے کرتا رہے گا تاکہ یہ معاملہ حل ہو،

ذمہ دارانہ طریقے سے اور سنجیدگے سے بات کرکے ہی ہم مسئلے کا مستحکم حل نکال سکتے ہیں۔خیال رہے کہ ماضی میں بھی چین نے 3 مرتبہ سلامتی کونسل میں تکنیکی بنیادوں پر مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی قرار داد کو روکا ہے۔14 فروری کو ہونے والے پلوامہ حملے، جس کا دعوی جیش محمد نے کیا تھا، کے بعد امریکا، برطانیہ اور فرانس نے ایک مرتبہ پھر جیش محمد کو دہشت گرد قرار دینے کی تحریک کا آغاز کیا ہے۔28 فروری کو پیش ہونے والی قرارداد کو 13 مارچ کو 1267 پابندی کمیٹی کی جانب سے اٹھایا جانا ہے۔لو کانگ کے مطابق بیجنگ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کو جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے بہتر نہیں سمجھتا اور اس سے صورتحال مزید خراب ہورہے ہیں۔چین کی جانب سے مسعود اظہر کو فہرست میں شامل کرنے کے حوالے سے دونوں جانب سے بات کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال پر ہماری بات چیت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکیورٹی کا مسئلہ سب سے اہم رہا ہے۔دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹ سے خطے میں حالیہ پیش رفتوں پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کے لیے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ شاہ محمود قریشی کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے بات چیت ایسے وقت میں سامنے آئی

جب بھارت کے سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلے اسٹریٹجک اور سیکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کے لیے 3 روزہ دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔ان ہی امور پر امریکا اور بھارت کے درمیان اعلی سطحی مذاکرات بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں تاہم یہ امید کی جارہی ہے کہ مولانا مسعود اظہر کو بلیک لسٹ کرنا اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے معاملات، ان مذاکرات کے ایجنڈا پر سب سے اوپر ہوں گے۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ جون بولٹن نے ان کی اور سیکریٹری پومپیو کی شمالی کوریا سے مذاکرات میں مشغول ہونے کے باوجود کشیدگی کم کرنے کے کوششوں کو یاد دلایا۔وزارت خارجہ کے مطابق جون بولٹن نے کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور پاک بھارت مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…