اسلام آباد( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو راہ راست پر لانے یا راستے سے ہٹانے کیلئے اپوزیشن متفق ہے ، ان خیالات کااظہار رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک کو تباہی کی جانب گامزن کردیا ہے جب دو بڑی پارٹیوں کے سربراہ مل کر بیٹھیں گے تو
پھر ضرور سیاسی باتیں ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی بدتر صورتحال ہے وزیراعظم مودی سے فون کرنے کی بھیک مانگ رہا ہے اور دوسری جانب اپوزیشن سے ہاتھ ملانے کی جرات بھی نہیں کرتا حکومت کے ہاتھ میں پاکستان محفوظ نہیں ہے اس لئے حکوت کو راہ راست پر لانے یا راستے سے ہٹانے کیلئے اپوزیشن متفق ہے۔دریں اثناء پیپلز پارٹی کے سابق اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ نعیم الحق نہ تو سیاستدان ہیں اور نہ ہی اس کو سیاست کا کچھ پتہ ہے سیاستدانوں کا مل کر بیٹھنا نیک شگون ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار خورشید شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے سیاسی مشیر نعیم الحق نہ تو سیاستدان ہیں اور نہ ہی انہیں سیاست کا کچھ پتہ ہے حکومت نے معیشت کو تباہ کردیاہے جس کا سارہ ملک اعتراف کررہا ہے چھ ماہ میں قرض لینے کے حکومت نئے ریکارڈ بنالئے ہیں حکومت کو گالم گلوچ اور پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں آتا اور نہ ہی انہیں سیاست کا کچھ پتہ ہے حکومت نے معیشت کو تباہ کردیاہے جس کا سارہ ملک اعتراف کررہا ہے چھ ماہ میں قرض لینے کے حکومت نئے ریکارڈ بنالئے ہیں حکومت کو گالم گلوچ اور پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں آتا