پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

پاکستان نے 175ممالک کے شہریوں کیلئے آن لائن اور آن ارائیول ویزہ سسٹم متعارف کرادیا ،50ممالک کے شہریوں کو ایئرپورٹ پر ویزے ملیں گے

datetime 12  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے175ممالک کے شہریوں کیلئے آن لائن اور آن ارائیول ویزہ سسٹم متعارف کروا دیا50ممالک کے شہریوں کو ایئرپورٹ پر ویزہ ملیں گے ویزہ حصول کے پہلے مرحلہ میں فیس، درخواست اور دستاویزات آن لائن جمع ہوں گی پھر ویزے کی کارروائی اور اجرا ہو گا۔ نادرا نے3ماہ کی مختصر مدت میں ای ویزہ سہولت کیلئے نظام بنادیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں آن لائن اور آن ارائیول ویزہ سسٹم کا جدید نظام تیار کر لیا۔ پاکستانی آن لائن ویزہ سسٹم امریکہ اور برطانوی نظام کے طرز پر بنایا گیا ہے، نادرا نے 3ماہ کی مختصر مدت میں ای ویزہ

سہولت کیلئے نظام بنایا۔ 175ممالک کے شہریوں کو پاکستان کے آن لائن ویزہ کی سہولت ملے گی، جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈ سمیت 50ممالک کے شہریوں کو ایئرپورٹ پر ویزے ملیں گے اس فہرست میں سوئیزرلینڈ، آئس لینڈ، مالٹ کویت اور جاپان بھی شامل ہیں، بزنس ویزہ حاصل کرنے والے ممالک میں برازیل کینیڈا، چین، ڈنمارک، فرانس شامل ہیں ۔ویزہ حصول کا عمل تین مراحل میں فوری طور پر مکمل ہو گا، پہلے مرحلے میں ویزہ فیس، درخواست اور دستاویزات آن لائن جمع ہوں گی، دوسرے مرحلے میں ویزے کی کارروائی اور تیسرے مرحلے میں ویزے کا اجرا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…