بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

نیا میثاق جمہوریت،ن لیگ اورپیپلزپارٹی کا ایکا،حکومت چند ایک ووٹوں کے سہارے کھڑی ہے ،جب چاہیں حکومت گرا سکتے ہیں،دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہحکومت سے اس کے اتحادی نالاں ہیں،اپوزیشن یکجا ہو کر جب چاہے حکومت گرا سکتی ہے، نیا میثاق جمہوریت نہیں بلکہ اس کی نئے چیلنجز کے تناظر میں تیاری کرنی ہے ،پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ کا اپنا اپنا منشور ہے، ہم اپوزیشن کے دوران چند ایشوز پر اکٹھے ہوتے ہیں، یو ٹرن لینا پی ٹی آئی کی پالیسی ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ

حکومت سے اس کے اتحادی نالاں ہیں،اپوزیشن یکجا ہو کر جب چاہے حکومت گرا سکتی ہے، ہم جانتے ہیں یہ اقدام ملکی مفاد میں نہیں ہے، یہ حکومت چند ایک ووٹوں کے سہارے کھڑی ہے، حکومت نے جو وعدے کیے تھے ان کی تکمیل کرے،160 40 فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان کے لوگوں کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی پہلے بھی احتسابی عمل سے گزر چکی ہے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کا اپنا اپنا منشور ہے،ہم اپوزیشن کے دوران چند ایشوز پر اکٹھے ہوتے ہیں،یوٹرن پیپلزپارٹی کی نہیں تحریک انصاف کی پالیسی ہے پیپلزپارٹی کی پالیسی اس ملک، جمہوریت اور عوام کی بہتری ہے پیپلزپارٹی نے جب بھی بات کی جمہوریت اور ملک کی بقاء کی بات کی جس کے لئے ہر ایک سے ہاتھ ملایا۔ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے پر میاں نواز شریف سے بی بی شہید نے چارٹڈ آف ڈیموکریسی کیا جس کے 80 فیصد حصے پر عملدرآمد ہو چکا ہے۔ میثاق جمہوریت کو آگے بڑھانے کے لیے ہمارا اتفاق ہوا ہے،. میثاق جمہوریت کے چند ایک نکات ہیں جس پر عمل درآمد ہونا رہ گیا ہے، ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے بی بی شہید اور آصف علی زرداری نے اپنے دکھوں کی پرواہ نہیں کی۔ اسی طرح آج بلاول بھٹو زرداری اپنے دکھ بھول کر ملک اور عوام کی فلاح کے لئے اکٹھے ہونے کی بات کر رہے ہیں۔ کیونکہ تصادم ملک کی بہتری کے لئے نہیں ہے۔

حکومت کو کبھی بھی غیر مستحکم کرنے کی بات نہیں کی عوام کو نوکریاں اور گھر دینے والے اقتدار میں آ کر سب کچھ بھول گئے ہیں۔ چھ ماہ میں ریکارڈ مہنگائی ہو چکی ہے۔ عوام پر کبھی پانی، کبھی بجلی اور کبھی مہنگائی بم گرایا جاتاہے حکومت عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کرے۔ موجودہ حکومت ہمارے خلاف چل رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کی باتوں سے اتفاق کیا عمران خان نے چارٹڈ آف ڈیموکریسی نہیں پڑھا اُس کی تنقید بے جا ہے۔ انہوں نے تنظیم سازی کے حوالے سے لاہور تنظیم کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پارٹی میں تنظیم سازی کا عمل اہم ہوتا ہے لاہور میں تنظیم سازی کے اس عمل میں پیشرفت پر خوش آمدید کہتا ہوں تمام ساتھیوں پر فخر ہے سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…