بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

’’ اختلافات کو بھلا کر آگے کی طرف دیکھنا ہوگا ‘‘ جہانگیر ترین نے بھی نواز شریف کو لندن بھجوانے کی حمایت کردی

datetime 11  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کیلئے لندن بھجوانے کی حمایت کر دی ہے ،ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، عمران کو بڑے فیصلے کرنے ہیں ،ہمیں اختلافات کو بھلا کر آگے کی طرف دیکھنا ہوگا ،ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات سیاسی ہے نہ ہی کوئی سیاسی اتحاد بننے جا رہا ہے ،بلاول بھٹو سابق وزیر اعظم کی خیریت دریافت کرنے کیلئے ملاقات کی ہے اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے ،ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ عدالت اجازت دے تو حکومت نواز شریف کو علاج کیلئے لندن بھجوا سکتی ہے عمران خان اس میں رکاوٹ نہیں بنیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی سمت بالکل ٹھیک جارہی ہے ،ملک کو اس وقت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ۔اس حوالے سے عمران خان کو ملک کے وسیع تر مفاد میں بڑے فیصلے کرنے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں جہانگیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومتی اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کے اختلافات کو بھلانا ہوگا ،عوام نے ملکی مسائل کے حل کے لئے منتخب نمائندوں کو پارلیمنٹ بھیجا ہے ،ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں مصروف رہے تو قانون سازی ہوگی نہ ہی مسائل کبھی حل ہوں گے جس کا خمیازہ سیاستدانوں کو بھگتنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…