بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی میڈیا جس معمر پاکستانی شہری کو دہشتگردکہتا رہا بھارتی فوج نے اسے بیگناہ قراردیکر پاکستان کے حوالے کردیا

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکرکڑھ(اے این این )غلطی سے سرحدعبور کر جانے والے پاکستانی شہری محمد اشرف کو بھارتی حکام نے رینجرز کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل شکرگڑھ کے ایک گائوں کا رہائشی75سالہ محمد اشرف پاک بھارت بارڈر پر اپنے کھیتوں میں چارہ کاٹ رہا تھا کہ غلطی سے چارہ کاٹتے ہوئے بھارتی سرحد میں داخل ہو گیا ۔

محمد اشرف جیسے ہی بھارتی سرحد میں داخل ہوا بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار وہاں آئے اور محمد اشرف کو گرفتار کر کے لے گئے۔بھارتی میڈیا نے ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولتے ہوئے پاکستانی معمر شہری کو دہشت گرد اور جاسوس قرار دے دیا اور بھارتی میڈیا پر خبریں چلتی رہیں کہ بھارتی سرحدی حفاظتی فوج نے پاکستان کا ایک جاسوس سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے لیکن بعد میں پتا چلا کہ وہ شخص عام سا کسان ہے اور غلطی سے سرحد عبور کر گیا تھا۔بھارتی فورسز نے رینجرز کے ساتھ میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ پاکستانی شہری پاکستان کو واپس کر دیا جائے گا اور اتوار کو شکر گرھ بارڈر پر ہی بھارت نے پاکستانی شہری کو پاکستان کے رینجرز حکام کے حوالے کر دیا۔پاک بھارت سرحد میں دونوں اطراف کے شہریوں کی زرعی زمینیں سرحد کے اوپر ہیں جہاں بعض اوقات کسان غلطی سے سرحد پار جاتے ہیں لیکن دونوں ممالک کی فورسز تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تفتیش کے بعد ایک دوسرے کے شہری واپس کر دیتی ہیں تاہم بھارتی میڈیا نے اس بار بھی مکاری، جھوٹ اور دوغلے پن کا ثبوت دیتے ہوئے 75سالہ بوڑھے پاکستانی شہری کو جاسوس اور دہشت گرد قرار دے دیا لیکن بعد میں ایک بار پھر بھارتی میڈیا کو ندامت کا سامنا کرنا پڑا جب بھارتی حکام نے محمد اشرف کو پاکستان کے حوالے کر دیا۔ محمد اشرف دو دن تک بھارتی حراست میں رہنے کے بعد واپس شکر گڑھ اپنے گاوں پہنچ گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…