اسلام آؓباد (آن لائن) ملک بھر کی عدالتوں میں 4 لاکھ کے قریب زیر التوا مقدمات کے لئے صرف چند سو جج ہیں ججز کی ہزاروں آسامیاں خالی پڑی ہیں ذرائع کے مطابق 30 ستمبر 2018 تک ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ آف پاکستان میں 40243 مقدمات زیر التوا ہیں اور صرف 17 ججز ہیں سندھ لاہور ہائی کورٹ میں ایک لاکھ 65515 زیر التوا مقدمات کو نمٹانے کے لئے 56 سندھ ہائی کورٹ میں 92169 مقدمات کو نمٹانے کے لئے 34 پشاور ہائی کورٹ میں 29624 مقدمات زیر التوا ہیں اور 17 ججز ہیں بلوچستان ہائی کورٹ میں 6842
مقدمات اور 8 ججز کام کر رہے ہیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17085 مقدمات اور صرف 5 جج ہیں اسی طرح ضلعی عدالتوں میں بھی ججز کی تعداد بہت کم ہے سندھ کی ضلعی عدالتوں میں ایک لاکھ 10 ہزار59 مقدمات اور 359 ججز تعینات ہیں خیبرپختو نخواہ میں 2 لاکھ 9984 مقدمات زیر التوا اور 313 ججز ہیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 36291 مقدمات کے لئے 49 ججز ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر عدلیہ کی جانب سے نہیں اس کی وجوہات اور بھی ہیں۔