جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت،محمد عمیر دبئی سے گرفتار،آصف زرداری، بلاول اور فریال تالپور کے بارے میں بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) مبینہ جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عمیر ایسوسی ایٹس کے مالک محمد عمیر کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم محمد عمیر کے بینک اکانٹ میں اربوں روپے منتقل گئے تھے اور عمیر کا نام 20 مرکزی ملزموں میں شامل ہے۔2015 سے مفرور محمد عمیرسے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ اومنی گروپ کا آفس بوائے تھا۔ ملزم محمد عمیر کو اپنے نام پر جعلی اکاونٹ کھولے جانے کا علم بھی تھا۔

ملزم محمد عمیر پاکستان سے فرار ہونے کے بعد متحدہ عرب امارت کی ایک کمپنی میں ملازمت کررہا تھا۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو(نیب) نے مبینہ جعلی بینک اکاوننٹ کیس کی تحقیقات مزید تیز کردی ہیں۔ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نیب راولپنڈی نے رواں ماہ سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو اور فریال تالپور کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو بھی رواں ماہ ہی طلب کیا جائے گا، فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملزمان کو نیب راولپنڈی کے دفتر طلب کیا جائے گا۔ملزمان کا بیان ریکارڈ کرنے کے علاوہ تحریری جواب طلب کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا اور تفتیشی افسران نے تحریری سوالنامہ تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے) نے بے نامی اکانٹس سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی۔ رپورٹ میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے نام بھی شامل تھے۔ایف آئی اے نے اسی معاملہ میں نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اور بینکر طحہ کو گرفتار کیا تھا جو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ اومنی گروپ کے سربراہ جعلی بینک اکانٹس سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں کے ساتھ تعلق کا اقرار بھی کر چکے ہیں۔سابق وزیر اعظم آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی ہے۔سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کی رپورٹ پر نیب کو تحقیقات کرنیکا حکم دیا تھا۔ نیب نے معاملے کی تحقیق کیلئے چار کمبائن انویسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…