اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حمزہ شہباز نے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس ایکٹ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،لینڈ ریونیو کی جانب سے کتنا ٹیکس جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس ایکٹ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔حمزہ شہباز کی درخواست میں وفاقی وزارت قانون ،وزارت مذہبی امور اور ایف بی آر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ :درخواست گزار ایک رجسٹرڈ ٹیکس پیئر ہے اور فقہ کے مطابق زکوۃ بھی ادا کرتا ہے، درخواست گزار نے ہمیشہ قانونی طور پر ٹیکس ادا کیا اور کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، ٹیکس ،عوامی مقاصد کیلئے

حکومت کی جانب سے وصول کی جانے والی رقم ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ انکم ٹیکس لیوی سپورٹ ایکٹ 2013 آرٹیکل 73 کے سیکشن 2 اے سے متصادم ہے، 18ویں آئینی ترمیم کے تحت سوشل ویلفیئر صوبائی معاملہ ہے۔ معزز عدالت سے استدعا ہیکہ ان لینڈ ریونیو کی جانب سے انکم سپورٹ لیوی کی وصولی کالعدم قرار دی جائے۔ واضح رہے کہ ان لینڈ ریونیو کی جانب سے حمزہ شہباز کو 12 لاکھ روپے ٹیکس جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…