جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ملک میں 90 فیصد دہشت گر دی ختم کر نے کا حکومتی دعویٰ بچگا نہ ہے ،ملک میں اصل صورتحال کیسی ہے؟مو لانا فضل الرحمان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیر ہ اسماعیل خان (این این آئی ) جے یو آئی کے مر کزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سی پیک منصو بہ کو ایک سال کے لئے معطل کر دیا گیا ہے اور سی پیک کے 27 ارب روپے میں سے 24 ارب روپے ملک میں دیگر تر قیاتی کا مو ں پر خر چ کر کے دن دیہاڑے ڈا کہ ڈا لا گیا ہے وہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطا ب کر رہے تھے اس موقع پر ان کے ہمرا ہ جے یو آ ئی کے پی کے اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمان بھی مو جو د تھے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی نظر یاتی شنا خت کو ختم کیا جا رہا ہے موجو د ہ حکومت خو د پر تنقید بر داشت نہیں کرتی ملک میں 90 فیصد دہشت گر دی ختم کر نے کا حکومتی دعویٰ بچگا نہ ہے ملک میں امن و امن کی صورتحا ل ایسی ہے جیسی کہ ڈی آئی خان کی ہے جہا ں پر آ ئے روز ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے لو گو ں کو قتل کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ نیب احتسا ب کا ادار ہ نہیں رہا بلکہ یہ ایک سیا سی انتقا می ادارہ بن چکا ہے جو گرفتار یا ں اب ہو رہی ہے ذو الفقار علی بھٹو سے لیکر اب تک جنتی حکومتیں آئی ہیں سب میں ہو ئی ہیں لیکن کسی کا نتیجہ نہیں نکلا انہوں نے کہا کہ پندر ہ ارب روپے کا حکومت روزا نہ قر ض لے کر اپنی حکومت چلا رہی ہے یہ قرضے ہماری آئندہ نسلیں اتارے گی ٹیکس دینے والی عوام کا اب حکومت پر کوئی اعتماد نہیں رہا پیسہ ملک سے واپس چلا گیا ہے اور ملک کے اندر کوئی سرمایہ کار کاروبار کر نے کیلئے تیار نہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی پائپلٹ کی عجلت میں واپسی نے پاکستان کی فتح کو شکست میں تبدیل کر دیا جب عالمی سطح پر پاکستان اور بھارت کی جنگ ڈیکلےئر ہی نہیں ہوئی تو جنیوا کنونشن کے تحت قیدیو ں کی واپسی کی پابندی پاکستان پر لاگو ہی نہیں ہو تی انہوں نے کہا کہ پاکستا ن کے تمام ادار ے حکومت کی نااہلی کی وجہ سے شکست وریخت کا شکار ہو چکے ہیں بیوروکریٹس حکومتی پالیسؤں کی وجہ سے بد دل نظر آرہے ہیں تعلیمی اداروں کے اندر بھی ایک سیاسی ماحول بنا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے تعلیم کا معیار بھی دن بدن گر رہا ہے

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک کا دفا ع کیا ہے اور بیرو نی حملہ آور کے مقابلے میں ایک ہو ئے ہیں لیکن حکومت کے منہ پھٹ وزرا ء کی وجہ سے ہمارا اتفاق بھی ختم ہوتا جا رہا ہے جو آئین کی بات کریں اس کو غدار کہا جاتا ہے فیصل ووڈا نے جن الفاظ میں عمران خا ن کو بڑا کہا ہے کہ وہ پیغمبرو ں کی تو ہین ہے فیصل ووڈا کے خلاف ہماری جماعت کو پارلیمنٹ میں قرار داد پیش کر نے کی اجازت نہیں دی گئی جو کہ مسلما نو ں کے جذبات کو مجرو ح کر نے کے مترادف ہے ہم اقلیتوں کا احترام کر تے ہیں اور ہر مسلمان کیلئے اسلام کا یہی پیغام ہے

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری جماعت کے حوالے سے حکومت نے میڈیا بلیک آؤٹ کیا ہوا ہے ہمارے ملین مارچ کو پرنٹ اور الیکٹرا نک میڈیا میں دیکھا نے اور شائع کر نے سے روک دیا گیا ہے ہم کوئی غلط کام نہیں کر رہے یہ ملین مار چ ناموس رسالت کے حوالے سے ہیں آئندہ بھی جا ری رہینگے جے یو آ ئی ملک کی سب سے بڑی مذہبی قوت ہے اور ہماری اس قوت کو کوئی حکومت ختم نہیں کر سکتی اور اس کا اندازہ ملین مارچ میں لوگوں کی شمولیت سے لگایا جا سکتا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس ملک کے اندر فو ج کے علا وہ کسی کو مسلح قوت نہیں ہو نا چاہیے حکومت انڈیا کے دباؤ میں آنے کے بجا ئے بھارت کے مقا بلے میں اپنی عوام اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…