اسلام آباد (این این آئی)نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو، فریال تالپور کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی رواں ماہ طلب کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جعلی بنک اکائونٹس کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیس کے تمام فریقین کو نیب کے دفتر طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملزمان کو آئندہ ہفتے طلبی کے نوٹس
جاری کیے جائیں گے، ملزمان کا بیان ریکارڈ کرنے کے علاوہ تحریری جواب طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، قومی احتساب بیورو کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے سوالنامہ تیار کرلیا۔دوسری جانب میگا منی لانڈرنگ کیس میں عمیر ایسوسی ایٹس کے مالک محمد عمیر کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزم محمد عمیر کے بینک اکاؤنٹ میں اربوں روپے منتقل گئے تھے اور عمیر کا نام 20 مرکزی ملزموں میں شامل ہے۔