اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

وفاقی حکومت نے سٹیل ملز،ریلوے سمیت کتنے ادارے نجکاری کی فہرست سے خارج کردئیے ؟ملازمین نے سکھ کا سانس لیا

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے پی آئی اے ،سٹیل ملز،ریلوے اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سمیت 15پبلک سیکٹر ادارے نجکاری کی فہرست سے خارج کردئیے ہیں جبکہ 41پبلک سیکٹر اداروں کی نجکاری کیلئے متعلقہ وزاروں کو سفارشات دینے کی ہدایت کی ہے ۔وزارت نجکاری کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویزات کے مطابق حکومت

نے پبلک سیکٹر کے 15اداروں کو نجکاری کی فہرست سے خارج کردیا ہے ان اداروں میں پی آئی آے ،پاکستان سٹیل ملز،پاکستان ریلوے ،اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے علاوہ نیشنل بنک آف پاکستان ،انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بنک لمیٹڈ ،ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ،پاکستان اسٹیٹ آئل ،سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی ،سوئی سدرن گیس پائپ لائن کمپنی،سول ایوی ایشن اتھارٹی ،پاکستان سٹیل فبریکیٹنگ کمپنی لمیٹڈ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی ،نیشنل کنسٹرکشن لمیٹڈ ،اور پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق پبلک سیکٹڑ میں موجود 41اداروں کی نجکاری کیلئے متعلقہ وزارتوں کو موثر پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ان پبلک سیکٹر اداروں میں ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ،نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ،نیشنل انشورنس کمپنی ،پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ ،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ،او جی ڈی سی ایل ،پی پی ایل ،جی ایچ پی ایل ،پی ایم ڈی سی ،فیسکو،آئیسکو،لیسکو ،کیسکو،میپکو،ہیسکو،کاپکو،پیسکو،گیپکوِ جنکو ون ،جنکوٹو،جنکو تھری،جنکو فور،پی آئی اے کی ملکیتی روسویلٹ ہوٹل ،نیویارک ،سکرائب ہوٹل پیرس،این ایف سی ،سٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن ،ایچ ای سی ،پاکستان مشین ٹول فیکٹری ،پی آئی ڈی سی ،سندھ انجینئر نگ لمیٹڈ ،مورافکو انڈسٹریز ،رپبلک موٹرز لمیٹڈ ،پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر،ایکسپورٹ پروسیسنگ زون،پورٹ قاسم اتھارٹی ،کراچی پورٹ ٹرسٹ ،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ،ٹی آئی پی ،پی ٹی سی ایل اور نیشنل بک فائونڈیشن شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…