پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

اپوزیشن والے چلے ہوئے کارتوس ہیں ، عمران خان کو ان سے کوئی خطرہ نہیں ‘ شیخ رشید نے بڑے بڑے دعوے کر دئیے

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایوان وزیر اعلیٰ میں ملاقات کر کے نئی ٹرینوں کے اجراء اور خصوصاً اپنے دورہ ایران سے متعلق بریفنگ دی۔شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم عمران خان کو وی وی آئی پی ٹرینوں جناح ایکسپریس اور سرسید احمد خان ایکسپریس کے افتتاح کے حوالے سے تیاریوں اور کرایوں کے حوالے سے آگاہی دی ۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کو ایران کے حالیہ دورے اور ایرانی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہ کیا ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ایرانی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا ہے اور امید ہے کہ کسی بھی لمحے ایران کے صدر وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کریں ۔ ہم ریلوے میں ایران اور ترکی کے ساتھ نیا سلسلہ شروع کرنے جارہے ہیں اور دونوں ملک ہمارے ساتھ چلنے کو تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ افغانستان میں آئندہ کچھ ماہ میں عبوری حکومت کا قیام عمل میں آجائے جس کے بعد قندھار ، تفتان، کوئٹہ اور گودار اہم روٹس ہوں گے اور تاریخ میں ریلوے کا سنہری دور شروع ہونے جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان 30مارچ کو لاہور سے پہلی وی وی آئی ٹرین جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے ۔ میں اس کا کرایہ 10ہزار روپے رکھنا چاہتا تھا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسے 7ہزار رکھا جائے ۔ سرسید احمد کا کرایہ 10ہزار روپے ہو گا لیکن اس کا افتتاح بعد میں ہوگا ۔ انہوں نے بلاول بھٹو کی نواز شریف سے جیل میں ملاقات کی درخواست کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کو اب ان لوگوں سے کوئی خطرہ نہیں۔

یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں اور کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔حکومت نے نواز شریف کو علاج معالجے کی ہر طرح کی سہولیات فراہم کی ہیں لیکن وہ جہاں علاج کرانا چاہتے ہیں سب کو اس کا اچھی طرح علم ہے ۔ آصف زرداری اور نواز شریف کو اب اپنی صحت پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ جان ہے تو جہان ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…