اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سابق وزیر خا رجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ ہمیں ہر وقت چوکس رہنا ہوگا ،حالات ابھی بہتر نہیں ہوئے بلکہ خاموشی چھائی ہوئی ہے ،نریندر مودی کے ساتھ جو ہوا ہے وہ حواس باختہ ہو چکے ہیں ،
الیکشن جیتنے کیلئے وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں،وہ آرام سے نہیں بیٹھے گا۔ایک انٹرویو میں سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے سیاستدان اب نریندر مودی پر بھروسہ نہیں کرتے ، بھارت نے خفت اٹھائی ہے ابھی حالات بہتر نہیں ہوئے صرف خاموشی ہے، رد عمل آ سکتا ہے، دنیا کو پاکستان کا موقف بہتر لگ رہاہے جبکہ بھارت میں اس وقت سیاسی ماحول بھارت کے عوام کیلئے ہی نقصان دہ ہے۔ دنیا کو پاکستان کا موقف بہتر لگ رہاہے ، بھارت میں اس وقت سیاسی ماحول بھارت کے عوام کیلئے ہی نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مذاکرات سے بھاگاہے ، بھارت کی شرکت سے او آئی سی کو پاکستان کی طرف سے کڑا پیغام گیاہے ہمیں اپنے کارڈ شو نہیں کرنے چاہئے ، بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں قوم متحد اورحوصلے بلند ہیں مودی نے گجرات کی سیاست کی ان کے خطاب میں گہرائی نہیں تھی وہ صرف الیکشن جیتنا چا ہتے ہیں مگر اب عوام بھارت کی عوام اس کی حقیقت جا ن چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے سیاستدان اب نریندر مودی پر بھروسہ نہیں کرتے چار پانچ دن میں جو ہوا اس کا مودی کو اندازہ نہیں تھا بھارت نے پا کستان میں دراندازی کر کے خفت اٹھائی ہے اس لئے ابھی ردعمل کاخدشہ موجو د ہے۔