بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کالعدم جماعتوں کے مزید11اداروں میں حکومتی منیجرز تعینات ،جماعتہ الدعوۃ اور کالعدم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جائیدادوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)نیشنل ایکشن پلان کے تحت تحویل میں لئے گئے کالعدم جماعتوں کے مزید11اداروں میں حکومتی منیجرز تعینات کر دئیے گئے،کالعدم جماعتہ الدعوۃ اور کالعدم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جائیدادوں کیلئے ڈپٹی کمشنر زاور اسسٹنٹ کمشنر ز فوکل پرسن ہونگے جبکہ دونوں اداروں کے مالی اخراجات کا ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے ایڈ منسٹریٹرز بھی تعینات کر دئیے گئے ۔

بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے حکومتی منیجرز تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق مدرسہ مہد القرآن لاہور میں منیجر اوقاف محمد اشتیاق ،مرکز خالد بن ولید گرین ٹاؤن، مدرسہ البدر مانوالہ کا انتظام منیجر اوقاف محمد شعیب، مسجد ومدرسہ محمدی گلبہار کالونی اورمدرسہ الہادی نیو ائیر پورٹ منیجر اوقاف رانا احسان کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے کالعدم جماعتہ الدعوۃ اور کالعدم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے لاہور اور شیخوپورہ میں واقع تمام اداروں کا انتظامی کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔دونوں کی جائیدادوں اور عمارتوں کے لئے ڈپٹی کمشنر زاور اسسٹنٹ کمشنر زفوکل پرسن ہوں گے ۔ دونوں کالعدم تنظیموں کے اداروں پر مختلف افسران کو بطور ایڈ منسٹریٹر ز بھی تعینات کر دیا گیا جواداروں کے مالی اخراجات کا ریکارڈ مرتب کریں گے جبکہ متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بطو رچیف ایڈمنسٹریٹر اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ فوکل پرسنز اور ایڈ منسٹریٹرز کی تعیناتی کا مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ۔ تمام متعلقہ افسران کو اداروں سے متعلق مکمل تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت تحویل میں لئے گئے کالعدم جماعتوں کے مزید11اداروں میں حکومتی منیجرز تعینات کر دئیے گئے،کالعدم جماعتہ الدعوۃ اور کالعدم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جائیدادوں کیلئے ڈپٹی کمشنر زاور اسسٹنٹ کمشنر ز فوکل پرسن ہونگے

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…