اسلام آباد (این این آئی) ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عبدالعزیز اقیلی نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے سزا یافتہ قیدیوں کی حوالگی کا معاہدہ تیار کر لیا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہمارا ویژن ہے کہ تمام پاکستانی شہریوں کی جان و مال محفوظ ہو۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ ہم داخلی کی سیکیورٹی سمیت دیگر امور سرانجام دیتے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ وزارت کے لئے 444 افسران کی منظوری جبکہ ہمارے پاس 426 کام کررہے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ سعودی عرب سے
سزا یافتہ قیدیوں کی حوالگی کا معاہد تیار کر لیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ ملک میں چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے 4502 افراد پر مشتمل سول آرمڈ فورسز کے 6 ونگ تیار کر لئے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر انسداد منشیات ، تجاوزات کے خاتمے سمیت متعدد مہمیں چلائی گئی۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ وزیر اعظم کے شکایات پورٹیل میں اب تک 36 ہزار 505 شکایات موصول ہوئیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے کہاکہ ان میں سے 31 ہزار 351 شکایات حل کر لی گئیں۔