پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

تھر کا جلسہ ہو تو ایسا ہو، بلاول کو عمران خان کاچیلنج ،پیپلز پارٹی کے21 جولائی 2018 کے جلسے کی فوٹیج شیئر کردی

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے 21 جولائی 2018 کے جلسے کی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ تھر کا جلسہ ہو تو ایسا ہو۔ جمعہ کو بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان چیلنج کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے21 جولائی 2018 کے جلسے کی فوٹیج شیئر کردی۔بلاول بھٹو نے ننگرپارکر کے علاقے میں تاریخی جلسہ کیا تھا۔

ایک حلقے میں سب سے زیادہ ووٹ تھر سے ڈالے گئے تھے۔انتخابات میں تھر سے پاکستان پیپلزپارٹی کو واضح کامیابی حاصل ہوئی۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان کے بیان پر پیپلزپارٹی کا شدیدردعمل سامنے آیاہے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے کہاہے کہ عمران خان کو بھٹو سے نفرت کی بیماری لاحق ہے،عمران خان کی تاریخ خیراتی چندے میں خرد برد کے سوا کچھ نہیں۔ جمعہ کو ایک بیان میں سید نیر بخاری نے کہاکہ بلاول بھٹو ا پنے نا نا اور والدہ کی شاندار تاریخ کے وارث ہیں۔ نیر بخاری نے کہا کہ عمران خان اپنے والد کی شناخت کرانے سے کیوں شرماتے ہیں۔نیر بخاری نے کہا کہ عمران خان نے اپنی ذات چھپانے کے لیے حکم نامہ جاری کیا۔ نیئر بخاری نے کہا کہ عمران خان میں عقل ہو تو بلاول بھٹو کی بات سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جدوجہد نہیں کی سازشیوں کی خوشامد کی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تاریخ خیراتی چندے میں خرد برد کے سوا کچھ نہیں۔ نیر بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سیاسی تربیت والدہ نے کی عمران کی سازشی تربیت حمید نے کی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے 21 جولائی 2018 کے جلسے کی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ تھر کا جلسہ ہو تو ایسا ہو۔ جمعہ کو بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان چیلنج کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے21 جولائی 2018 کے جلسے کی فوٹیج شیئر کردی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…