جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ہمت اور ارادے مضبوط ہوں تو کچھ بھی ناممکن نہیں،سرگودھا میں 4بیوہ خواتین نے مل کر اپنا ہوٹل قائم کرلیا

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا (این این آئی) سرگودھا کی باہمت بیوہ خاتون نے 4 بیوہ خواتین کیساتھ مل کر اپنا ہوٹل قائم کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقہ غلہ منڈی میں 48سالہ باہمت بیوہ کوثر بی بی نے دیگر4 خواتین کیساتھ مل کراپنی مدد آپ کے تحت کرائے کی دکان میں ہوٹل قائم کرلیا۔کوثر بی بی سمیت چاروں ہوٹل چلانے والی خواتین کے شوہر وفات پا چکے ہیں، ان خواتین نے ہمت ہارنے کی بجائے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے خواتین کا

ہوٹل قائم کیا جو علاقے کا معروف ہوٹل بن چکا ہے ۔خواتین کے ہوٹل پر کھانے کھانے کیلئے آنیوالے گاہکوں کا کہنا ہے کہ با ہمت عورتوں نے ایک ایسا ہوٹل قائم کردیا ہے جہاں پر کھانا انتہائی لذیذ،مزیدار اور سستا ہوتا ہے۔کوثر بی بی نے کہا کہ ہمت اور ارادے مضبوط ہوں تو انسان مشکلات کے باوجود تمام تر مسائل آسانی سے حل کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت مدد کرے تو وہ مزید خواتین کو روزگار فراہم کر سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…