پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

کوہستان ویڈیو اسکینڈل کے اہم کردار افضل کوہستانی قتل کیس کے مرکزی ملزم کوگرفتارکرلیاگیا،سنسنی خیز انکشافات

datetime 8  مارچ‬‮  2019 |

ایبٹ آباد (این این آئی) خیبرپختونخوا حکومت نے کوہستان ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار افضل کوہستانی قتل کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ افضل کوہستانی کیس کی ایف آئی آر میں نامزد مرکزی ملزم معصوم خان کو پالس سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ مرکزی ملزم سے کلاشنکوف اور کارتوس بھی برآمد ہوا ہے جب کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ افضل کوہستانی قتل کیس کا وزیراعلیٰ نے نوٹس لے کر پولیس کو ملزم جلد ازجلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی، حکومت افضل کوہستانی کے خاندان کو انصاف دلائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افضل کوہستانی کو ایبٹ آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا جب وہ اپنے مقتول بھائی کے مقدمے کی سماعت کے سلسلے عدالت جارہے تھے۔یاد رہے کہ افضل کوہستانی کوہستان کی یونین کونسل گدار کا رہنے والا تھا جو مئی 2012 میں رسم و رواج میں جکڑی کوہستان کی قبائلی خواتین کے لیے ایک مثبت کردارکے طور پر سامنے آیا تھا۔یاد رہے کہ 2012 میں کوہستان میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں شادی کی ایک تقریب میں چار لڑکیاں تالیاں بجا رہی تھیں اور دو لڑکے روایتی رقص کررہے تھے۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد افضل کوہستانی نے دعویٰ کیا تھا کہ وڈیو میں نظر آنے والی لڑکیوں اور ان کی کم عمر مددگار شاہین کو ذبح کر کے قتل کردیا گیا ہے جبکہ ویڈیو اسکینڈل منظر عام پر لانے کے بعد افضل کے دو بھائیوں کو ان کے آبائی علاقے میں قتل کر دیا گیا تھا خیبرپختونخوا حکومت کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ افضل کوہستانی کیس کی ایف آئی آر میں نامزد مرکزی ملزم معصوم خان کو پالس سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…