بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب حکومت نے مزدوروں کے حق میں فیصلہ سنا دیا ، تنخواہوں میں بڑا اضافہ

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم تنخواہ 16ہزار 500مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ صنعتی کارکنوں کے لئے مختلف شہروں میں لیبر کالونیاں بھی بنائی جا رہی ہیں ،ملتان ، ننکانہ صاحب اور لاہور میں لیبر کالونیوں میں فلیٹس کی الاٹمنٹ جلد شروع کر دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا ۔

جس میں صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نیازی ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری محنت، کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ ، سیکرٹری کوارڈینیشن وزیر اعلی پنجاب اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں محکمہ محنت کی کارکردگی اور صنعتی کارکنوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پنجاب حکومت نے صنعتی کارکنوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ۔ عثمان بزدار نے کہا کہ صنعتی کارکنوں کو خصوصی لیبر کارڈ جاری کئے جائیں گے ،خصوصی لیبر کارڈ کے ذریعے کارکن رعایتی نرخوں پر اشیا حاصل کر سکیں گے۔ لیبر کارڈکے ذریعے دستیاب سرکاری سہولتوں کی فراہمی میں بھی رعایت دینے کی تجویز دی گئی ۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ خصوصی لیبر کارڈ کے اجرا سے متعلق ضروری امور جلد طے کئے جائیں ، خصوصی لیبر کارڈ کے ذریعے کارکنوں کو زیادہ سے زیادہ رعایت فراہم کی جائے۔ اجلاس میں کارکنوں کے لئے کم ازکم تنخواہ15000 سے بڑھا کر 16500 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خصوصی لیبر کارڈ کے اجرا کا پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا صنعتی کارکنوں کی فلاح و بہبود کیلئے احسن اقدام ہے ،اس اقدام سے صنعتی کارکنوں کو ریلیف ملے گا ۔ عثمان بزدار نے کہا کہ صنعتی کارکنوں کے لئے مختلف شہروں میں لیبر کالونیاں بھی بنائی جا رہی ہیں ،ملتان ، ننکانہ صاحب اور لاہور میں لیبر کالونیوں میں فلیٹس کی الاٹمنٹ جلد شروع کر دی جائے گی ،لیبر کالونیوں میں الاٹمنٹ کا طریقہ کار مکمل طور پر شفاف ہو گا ۔ اجلاس میں سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں میں آٹومیشن سسٹم لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ عثمان بزدار نے کہا کہ آٹو میشن سسٹم سے ہسپتالوں میں مریضوں کا ریکارڈ محفوظ رکھا جا سکے گا، آٹو میشن سے مریضوں کو علاج معالجے میں بھی سہولت ملے گی۔ ریٹائر ڈ ورکرز کو بھی سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی مفت سہولت دینے کی تجویز دی گئی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رحیم یار خان اور سرگودھا میں سوشل سیکورٹی ہسپتال بنائے جائیں گے ،سوشل سیکورٹی کے ہسپتالوں کو مرحلہ وارپروگرام کے تحت سنٹر آف ایکسیلینس بنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…