اسلام آباد (این این آئی) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے دنیا سے سوال کیا ہے کہ ہمارے حقوق کب ملیں گے ؟،میری ایک چھوٹی سی بیٹی ہے ، مجھے اپنے شوہر سے ملنے کی اجازت نہیں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہاکہ پوری دنیا خواتین کا عالمی دن منایا رہی ہے مگر دنیا نے کبھی سوچا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی عورتیں اور بچیاں بستی ہیں۔
انہوںنے کہاکہ جہاں سب سے بڑی قابض فوج ہے جہاں آدھی تعداد بیواؤں کی ہے۔ مشعال ملک نے کہاکہ جہاں ماؤں کو پتہ ہی نہیں کہ ان کے بچے کہاں چلے گئے۔ انہوںنے کہاکہ میں پوری دنیا سے اپیل کرتی ہوں کہ ہمارے حقوق ہمیں کب ملیں گے۔ انہوکںنے کہاکہ میری ایک چھوٹی سی بیٹی ہے ، مجھے اپنے شوہر سے ملنے کی اجازت نہیں کیونکہ ان کا پاسپورٹ چھینا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میرے شوہر کو جیل میں رکھا ہوا ہے ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ لگایا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں پوچھنا چاہتی ہوں ان کا کیا گناہ ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ کیا ان کا یہ گناہ ہے کہ وہ کشمیریوں کا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وہ پرامن تحریک چلا رہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری پوری قیادت کو بند کر دیا گیا ہے جو جو تحریک میں سرگرم تھا،انہوںنے کہاکہ ہماری قیادت اور بچوں ، خواتین پر ٹارچر کیا جا رہا ہے،کشمیر کی عورت آج انصاف چاہتی ہے ، بچہ بچہ چاہتا ہے کہ ہماری آواز سنی جائے۔ انہوںنے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہمیں ہمارا حق دیا جائے ۔