بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاوزیراعظم بننے کے بعد پہلا جلسہ آج ہوگا،تیاریاں مکمل

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بطور وزیراعظم بننے کے بعد پہلا جلسہ تھرپارکر کے شہر چھاچھرو میں منعقد آج پنڈال سج گیا وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محممود حسین قریشی دیگر قائدین کرکٹ گراؤنٹ چھاچھرو میں دن ایک بجے خطاب کریں گے۔ تیاریاں کے حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں و کارکنوں نے کراچی سے حیدرآباد، ٹنڈو الہیار، میرپورخاص،

عمرکوٹ تک عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا۔ریلی میں پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو ، بشیر سوڈھر سمیت دیگر رہنماؤں و کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی حیدرآباد میں ریلی کی آمد کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے استقبالیہ کئمپ بھی قائم کیا گیا ریلی کے پہنچے پر حیدرآباد کے رہنماؤں خاوند بخش جئیجو، عمران قریشی، علی ہنگورو سمیت دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا۔ ریلی حیدرآباد کے راستوں سے ہوتی ہوئی ریلی ٹنڈو الہیار پہنچی جہاں پر پی ٹی آئی کے رہنماعلی پلھ، وجاحت کے کے، ندیم ہاجانو، حارث خانزادہ و دیگر نے اسقبال کیا، ریلی میرپورخاص پہنچی پی ٹی ٓئی کے رہنما اکبر پلی ، آفتاب قریشی و دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا۔ ریلی چھوٹے بڑے شہروں سے ہوتی ہوئی عمرکوٹ پہنچی جہاں پر پی ٹی ٓئی رہنما لیکھراج مل ، حسین منگریو سمیت دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا۔ریلی کے شرکاء ر عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے مختلف مقامات پر گئی اور عوام کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دی۔ پی ٹی آئی پارلیمانی حلیم عادل شیخ نے مختلف مقامات پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد پہلی بار چھاچھرو میں جلسہ عام سے خطاب کرنے آرہے ہیں. وزیر اعظم تھرپارکر کی عوام کو ہیلتھ کارڈ کا تحفہ دیں گے. وزیر اعظم پاکستان عمران خان 8مارچ کو دن ایک بجے چھاچھرو میں

جلسے سے خطاب کریں گے تھرپارکر میں سہولیات کے فقدان کے باعث ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں۔ سندھ میں تبدیلی آتے آتے رہ گئی ہے۔ پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ آج ہمارا وزیراعظم، قوم، افواج سب ایک پیج پر ہیں۔مودی نے جو الیکشن جیتنے کے لیے تماشہ لگایا تھا اس کی تدبیر الٹی ہوگئی۔ حکومت اور افواج کی کوششوں سے مودی سرکار کو منہ کی کھانہ پڑی۔ کپتان نے پوری دنیا کے سامنے اس قوم کا سر فخر سے بلند گیا۔ فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے سے

کئی زیادہ فوج کو دھول چٹائی۔ وزیراعظم عمران خان دورہ تھرپارکر میں صحت کارڈ غریبوں کو دیں گے۔سندھ میں بھی تبدیلی کا سفر رواں دواں ہے ایک طرف ہمیں سرحدوں سے خطرہ ہے تو دوسری جانب ان کرپٹ لوگوں نے نقصان پہچایا۔سندھ میں کوئی سہولت موجود نہیں۔دس مارچ سے تین روزہ دفاع پاکستان ٹرین مارچ نکال رہے ہیں۔ بروز اتوار 10 مارچ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے ملک کی سلامتی امن بقا یکجہتی اور دفاع کے لیے 3 روزہ دفاع پاکستان مارچ نکالا جارہا ہے۔ 10 مارچ۔

کراچی سے رحیم یار خان ٹرین مارچ 11 مارچ اوباوڑو سے کشمور کندھکوٹ جیکب آباد شکارپور لاڑکانہ بذریعہ روڈ 12 مارچ لاڑکانہ سے میہڑ، دادو، سیہون شریف میں درگاہ قلندر لال شہباز پر اختتام پذیر ہوگا۔ اب سندھ کی عوام کو ان کرپٹ حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ نئے پاکستان میں نئی سندھ کو بنائیں گے۔ کرپٹ حکمرانوں نے سندھ کی عوام سے برا سلوک کیا ہے جس کی وجہ سے پورا سندھ کھنڈر بن گیا، عوام کو پینے تک کا پانی بھی دستیاب نہیں ہے اور نہ عوام کو تعلیم،صحت کی سہولیات میسر ہیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…