پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کوٹ لکھپت جیل گوانتابے سے بدتر جیل بنا دی گئی ،نوازشریف کے ساتھ کیا سلوک کیاجارہاہے؟تحریک انصاف کس کی وجہ سے چھوڑی؟جاوید ہاشمی کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پورم قوم نواز شریف کی صحت کے بارے میں تشویش میں مبتلا اور سراپا احتجاج ہے،کوٹ لکھپت جیل گوانتابے سے بدتر جیل بنا دی گئی ہے،نواز شریف نے کرپشن نہیں کی اور وہ قانون کی نظر میں معصوم ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کسی کے کہنے پر کام کر رہا ہے،عمران خان کو سزا دینے کا شوق ہے لیکن امپائر کوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن جا کر علاج کرواناچاہتے ہیں انہوں نے کس سے یہ بات کی ہے ؟۔ قومی لیڈروں کا تو بیرون ملک علاج کرایا جاتا ہے لیکن نواز شریف نے تو ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ابھی نندن کو سہولتیں فراہم کی گئی لیکن نواز شریف کو تو آئینی حیثیت حاصل ہے پھر انہیں کیوں سہولتیں نہیں فراہم کی جارہیں۔میں چار سال جیل میں رہا مجھے صحت کے معاملے میں زیادہ سہولتیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو مجرم نہیں گردانا گیا،نوازشریف نے کرپشن نہیں کی وہ قانون کی نظر میں معصوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے نئے سیاسی مثالیں قائم کی ہیں اور جرات سے مقابلہ کیا ہے ۔حکومت نوازشریف کو سیاست سے الگ کرناچاہتی ہے جو غیر آئینی اور غیرقانونی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امپائر کی انگلی کو دیکھ کر تو پی ٹی آئی چھوڑ کر آیاہوں۔ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پورم قوم نواز شریف کی صحت کے بارے میں تشویش میں مبتلا اور سراپا احتجاج ہے،کوٹ لکھپت جیل گوانتابے سے بدتر جیل بنا دی گئی ہے،نواز شریف نے کرپشن نہیں کی اور وہ قانون کی نظر میں معصوم ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کسی کے کہنے پر کام کر رہا ہے،عمران خان کو سزا دینے کا شوق ہے لیکن امپائر کوئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…